ETV Bharat / sitara

Vicky-Katrina's Wedding: کیا کترینہ اپنی شادی کے بیشتر اخراجات خود برداشت کر رہی ہیں؟ - کترینہ اور وکی کی شادی پر کنگنا رناوت

ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی Vicky-Katrina's Wedding سے متعلق خبریں ہر جگہ دیکھنے اور پڑھنے کو مل رہی ہیں۔ وہیں، اس درمیان یہ خبریں خوب وائرل ہورہی ہیں کہ کترینہ اپنی شادی تقریب کے لیے بڑے اخراجات خود برداشت کر رہی ہیں۔ تمام مہمانوں کے سفری اخراجات، حفاظتی انتظامات اور دیگر کئی چیزوں کی ذمہ داری کترینہ کی ہے۔

کیا کترینہ اپنی شادی کے بیشتر اخراجات برداشت کر رہی ہیں

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 5:17 PM IST

بالی ووڈ اداکار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی بھارتی رسم و رواج سے شادی Vicky-Katrina's Wedding کرنے کی خبریں ان دنوں اخباروں کی رونق ہے۔ یہ جوڑا آج راجستھان کے سوائی مادھپور میں واقع سکس سینسز فورٹ ہوٹل Six Senses Hotel Fort Barwara میں شادی کرنے جارہا ہے۔

وکی اور کیٹ کی شادی پہلے ہی بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیوں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق کترینہ اس شاندار تقریب کے بڑے اخراجات برداشت کررہی ہیں۔

شاندار سجاوٹ سے لے کے مہمان نوازی تک یہ جوڑا اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے ایک بہت بڑی رقم خرچ کر رہا ہے۔ اطلاع یہ بھی ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کے لیے سکس سینسز فورٹ کو مفت میں دیا گیا ہے، کیونکہ بالی ووڈ کے مشہور شخصیات کی شادی سے فورٹ کی اچھی تشہیر ہوگئی اور لوگ اس جانب اپنی شادیوں کے لیے رخ کریں گے۔ وہیں تازہ ترین اطلاع کے مطابق کترینہ شادی کے تمام اخراجات کا 75 فیصد ادا کر رہی ہیں۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو تمام مہمانوں کے سفری اخراجات، سیکورٹی انتظامات اور دیگر کئی چیزوں کے اخراجات کی ذمہ داری کترینہ کے کندھوں پر ہیں۔

مزید پڑھیں: Katrina-Vicky Wedding: شادی کے لیے کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان روانہ ہوئے

دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینہ کی شادی کے بڑے اخراجات اٹھانے کی خبریں اداکارہ کنگنا رناوت Kangana Ranaut کی جانب سے کترینہ کی تعریف کیے جانے کے ایک دن بعد منظر عام پر آئی ہیں۔ واضح رہے کہ 38 سالہ کترینہ اور 33 سالہ وکی کوشل کی شادی پر رناوت نے کہا تھا کہ ' یہ اچھی بات ہے کہ بالی ووڈ کی 'لیڈنگ لیڈیز' جنسی تعصب کو ختم کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.