مہیش بابو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیام میں عرفان خان کے بے وقت انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک بہترین اداکار جلد ہی چلاگیا۔ ان کی کمی محسوس ہوگی۔ان کے خاندان اور چاہنے والوں کو میری تعزیت۔ اس بہترین اداکار نے مہیش بابوکے ساتھ جنوبی ہند کی ایک فلم کی تھی۔
عرفان نے 2006میں تلگو فلم سینکوڈو میں مہیش بابو کے مقابل کام کیا تھا۔ان کی جنوبی ہند کی یہ ایک ہی فلم تھی۔
عرفان کے ساتھ اس فلم میں کام کرنے والی فلموں کی اہم شخصیت پرکاش راج نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے عرفان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ' عرفان کا جلد انتقال ہوا۔اجتماعی گلوبل آرٹ میں آپ کے کردار کا شکریہ۔ ہم آپ کی کمی محسوس کریں گے۔'