ETV Bharat / sitara

ہیما مالنی اور جاوید اختر نے مرادآباد طبی عملہ پر ہوئے حملے کی مذمت کی

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 9:10 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

ہیمامالنی اور جاوید اختر جیسے بالی ووڈ کے معروف ہستیوں نے سوشل میڈیا پر مراد آباد کے نواب پورہ علاقے میں طبی عملہ پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

جاوید اختر اور ہیما مالنی
جاوید اختر اور ہیما مالنی

اداکارہ اور سیاستداں ہیما مالنی اور شاعر جاوید اختر نے اس ہفتے کے اوائل میں اترپردیش کے شہر مرادآباد میں طبی عملے پر ہوئے حملے اور ایمبولینس پر کیے گئے پتھراؤ کی مذمت کی ہے۔

ہمیا مالنی نے اس حادثے کو سراسر ناگوار قرار دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ دوستوں مجھے یقین ہے کہ آپ سب پڑھ یا دیکھ ضرور رہیں ہونگے کہ کیسے ہمارے کورونا وارئیرس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ڈاکٹروں، نرسوں، پولیس اہلکاروں پر کیے گئے حملے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔یہ لوگ بہت کچھ قربان کررہے ہیں ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے ہندی میں ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ، جس میں انہوں نے کہا "دوسرے لاک ڈاؤن کے دوران اس طرح کے سلوک کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی کچھ لوگوں نے ایک ایمبولینس پر حملہ کیا ، پتھراؤ کیا اور ان پر تھوکا بھی۔ آپ کو شرم آنی چاہییے۔اپنے اندر کی انسانیت کو جگائیں

جاوید اختر نے بھی ہفتے کے روز ٹویٹر پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "انتہائی شرم ناک بات" قرار دی۔

انہوں نے لکھا کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ ان لوگوں پر حملہ کرنے والا کتنا جاہل ہوسکتا ہےجو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانوں کو بچانے نکلے ہیں مراد آباد میں جو کچھ ہوا ہے وہ بڑی شرم کی بات ہے میں اس شہر کے تعلیم یافتہ افراد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان جاہلوں سے رابطہ کریں گے اور انہیں سمجھائیں ۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز مراد آباد کے نواب پورہ علاقہ میں ایک ہجوم نے میڈیکل ٹیم کو کورونا متاثرہ شخص کو آئسولیشن میں لے جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایمبولینس پر پتھراؤ کیا جس سے ایک ڈاکٹر اور تین پیرامیڈیک زخمی ہوئے۔ اس حملے میں پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.