ETV Bharat / sitara

سشانت معاملہ: سلمان اور کرن جوہر نے عدالت سے وقت طلب کیا

مظفرپور سول عدالت نے آج اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں سماعت کی۔عدالت میں دائر کی گئی شکایت کے تمام 8 ملزم فلمی شخصیات کے وکلاء موجود رہے۔

سلمان اور کرن جوہر نے عدالت سے وقت طلب کیا

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 7:03 PM IST

مظفر پور سی جے ایم میں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں دائر کردہ شکایت کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سلمان خان اور کرن جوہر کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے وقت مانگا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دیگر فلمی شخصیات کے وکلا نے بھی عدالت میں اپنے جوابات داخل کردیئے ہیں۔

سول عدالت کے اے ڈی جے نے اس معاملے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سنجے لیلا بھنسالی ، ایکتا کپور ، بھوشن کمار، ساجد نادیڈ والا اور دنیش وجیان کی جانب سے ان کے وکلاء نے جواب داخل کیا۔ اسی کے ساتھ ہی اداکار سلمان خان اور کرن جوہر کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے وقت طلب کیا ہے، جس کے بعد عدالت نے ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں گزشتہ 17 جون 2020 کو 8 فلمی شخصیات کے خلاف وکلاء سدھیر اوجھا نے مظفرپور عدالت میں شکایت درج کرایا تھا۔ سنیچر کے روز اس معاملے پر سماعت ہوئی ہے۔اس سے پہلے تمام اداکارؤں کے خلاف نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔عدالت میں سماعت کے دوران تمام فلمی شخصیات کے وکلاء موجود رہے۔

ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے الزام عائد کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت سازش کی تحت کی گئ ہے۔اس معاملے کو خودکشی کا روپ دیا جارہا ہے۔سدھیر کمار نے کل 8 فلمی ہستیوں کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔

عدالت اب اس معاملے میں جنوری کے پہلے ہفتے میں سماعت کریگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.