ETV Bharat / sitara

رادھیکا آپٹے، ہر کردار میں جان ڈال دینے والی اداکارہ

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 10:39 AM IST

بالی ووڈ میں کسی اداکارہ کا بولڈ ہونا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے، ایسی ہی کئی مصیبتوں کا سامنا بالی ووڈ میں معروف اداکارہ ردھیکا آپٹے نے بھی کیا ہے۔ آج رادھیا آپٹے کا یوم پیدائش ہے، اس موقع پر ہم آپ کو بتاتے ہیں، ان کی زندگی سے متعلق چند اچھوتے پہلو۔۔۔۔۔۔

رادھیکا آپٹے کی زندگی کی ان کہی داستان
رادھیکا آپٹے کی زندگی کی ان کہی داستان

رادھیکا آپٹے نے اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے، ان کی قابلیت یہ ہے کہ کردار میں وہ خود کو پوری طرح سے ڈھال لیتی ہیں۔ زیادہ تر اداکارہ جہاں گلیمرس اور بڑے کردار کی طرف بھاگتی ہیں وہیں رادھیکا سنجیدہ اور بولڈ کردار میں یقین رکھتی ہیں۔

بالی ووڈ میں انہیں ہر کسی نے دیکھا ہے۔ نہ ہی وہ چیلنجنگ کردار نبھانے میں پیچھے ہٹیں اور نہ ہی بولڈ کردار نبھانے میں، موجودہ وقت میں رادھیکا کسی تعارف کی محتاج نہیں، چاہے وہ نیٹفلیکس کی سیریز ہو یا فلموں میں بولڈ کردار کی ادائیگی رادھیکا ہر کردار میں جان ڈال دیتی ہیں۔

آپٹے کی زندگی کے اچھوتے پہلو
آپٹے کی زندگی کے اچھوتے پہلو

رادھیکا آپٹے نے سنہ 2012 میں غیر ملکی میوزیشین بینیڈک ٹیلر سے شادی کی تھی، دونوں کی ملاقات سنہ 2011 میں ہوئی تھی جب رادھیکا آپٹے کنٹیمپریری ڈانس پرفامنس سیکھنے لندن گئی تھیں۔ انہوں نے سنہ 2013 میں سب کے سامنے اپنی شادی سے متعلق بتایا۔

رادھیکا آپٹے نے سنہ 2012 میں میوزیشین بینیڈک ٹیلر سے شادی کی

رادھیکا ایک منجھی ہوئی تھیٹر آرٹسٹ بھی ہیں، انہوں نے سنہ 2005 کی فلم 'واہ لائف ہو تو ایسی' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، فلم میں ان کا چھوٹا کردار تھا اور انہوں نے شاہد کی بہن کا کردار نبھایا تھا، جس کے بعد وہ 'شور ان دی سٹی'، 'قابل' اور 'اہلیا' جیسی فلموں میں نظر آئیں۔

رادھیکا آپٹے کی یوم پیداش
رادھیکا آپٹے کی یوم پیداش

فلم 'فوبیا'، 'مانجھی دی ماؤنٹین مین'، سکریڈ گیمس' ، 'پیڈمین' اور 'گُلال' جیسی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو ششدر کردیا۔ بالی ووڈ میں لیک سے ہٹ کر کردار میں ڈوب جانے کا سہرا اگر کسی اداکارہ کو دیا جائے تو وہ یقیناً رادھیکا کو ہی دیا جائے گا۔

رادھیکا آپٹے کی زندگی کی ان کہی داستان
رادھیکا آپٹے کی زندگی کی ان کہی داستان

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کو چیلنج کرنا پسند کرتی ہیں، جس کی مثال ان کی فلم، 'اندھا دھن' اور 'پارچڈ' میں نظر آتی ہے۔ اپنے کردار سے رادھیکا نے ان فلموں کے ذریعے شائقین کو حیران کردیا تھا۔

اداکاری سے شائقین کو حیران کرنے والی اداکارہ

سجائے گھوش کی شارٹ فلم 'اہلیا' میں رادھیکا نے اہم کردار نبھایا تھا، اس کے علاوہ فلم 'پیڈمین' میں رادھیکا نے بھولی بھالی گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد مداحوں سے انہیں خوب پیار ملا۔

رادھیکا آپٹے
رادھیکا آپٹے

آپٹے کو حال ہی میں نیٹفلیکس کی فلم 'رات اکیلی ہے' میں دیکھا گیا تھا، فلم میں انہوں نے رادھا کا رول کیا، جو ایک پرانے رئیس آدمی کی چھوٹی مالکن تھی، یہ فلم اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹفلیکس پر ریلیز ہوئی تھی، اس میں ان کی پرفامنس کو خوب سراہا گیا تھا، اب رادھیکا بین الاقوامی فلم ' اے کال ٹو اسپائی' میں نظر آئیں گی، یہ فلم جاسوس نور عنایت کی زندگی پر مبنی ہے۔

رات اکیلی ہے میں رادھیکا کا شاندار کردار

رادھیکا کو لوگ ' ملکہ نیٹفلیکس' کے نام سےبھی جانتے ہیں، انہوں نے ہر ویب سیریز میں اپنے کردار سے لوگوں کا دل جیتا ہے حالانکہ اس کے ساتھ ہی ان کی کچھ سیزیز تنازعہ میں بھی رہی، ان دنوں اداکارہ فلم میکنگ پر بھی فوکس کر رہی ہیں۔

رادھیکا آپٹے کی زندگی کی ان کہی داستان
رادھیکا آپٹے کی زندگی کی ان کہی داستان

ڈائریکٹر کے طور پر ان کی پہلی شارٹ فلم ' دی سلف واکرس' کو پامس اسپرنگ انٹرنیشنل شارٹ فیسٹ میں بیسٹ مِڈنائٹ شارٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جو اس سال آن لائن ریلیز ہوئی تھی، شہانا گوسوامی اور گلشن دیویا کی اداکاری سے سجی یہ شارٹ فلم رادھیکا نے ہی لکھا تھا اور اس کی ہدایت کاری بھی انہوں نے ہی کی تھی۔

رادھیکا آپٹے کی زندگی کی ان کہی داستان
رادھیکا آپٹے کی زندگی کی ان کہی داستان
شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ
شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ

رادھیکا کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ اداکار چارلی ہنوم کے ساتھ آئندہ سیریز 'شانتا رام' میں نظر آئیں گی۔ جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.