بالی ووڈ اداکار گووندا اور اداکارہ کرشمہ کپور کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر جلوہ بکھیرنے والی ہے۔ Govinda and Karishma in a Ad Shoot
گووندا اور کرشمہ کپور کی جوڑی کا شمار 90 کی دہائی کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ گووندا اور کرشمہ کپور نے کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ساجن چلے سسرال، راجہ بابو، حسینہ مان جائے گی، قلی نمبر ون ، ہیرو نمبر ون سمیت متعدد سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔ حال ہی میں دونوں کی جوڑی انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ کے اسٹیج پر نظر آئی تھی۔ اب ایک بار پھر دونوں ایک پروجیکٹ کے لیے پھر ساتھ میں آئے ہیں۔
دراصل گووندا اور کرشمہ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ کرشمہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں مداح کو ایک بار پھر دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کو ملے گی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
مزید پڑھیں: Leaked Pics of SRK-Deepika From Pathaan Sets: فلم پٹھان کے سیٹ سے شاہ رخ اور دیپیکا کی تصاویر ہوئی وائرل
یو این آئی