ETV Bharat / sitara

Gangubai Kathiawadi Box Office Collection: گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے پہلے دن 10 کروڑ سے زائد کی کمائی کی - گنگوبائی کی باکس آفس پر پہلے دن کی کمائی

عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے فلم کی ریلیز کے پہلے دن 10 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔ Gangubai Kathiawadi Box Office Collection Day 1

گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے پہلے دن 10 کروڑ سے زائد کی کمائی کی

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 5:14 PM IST

عالیہ بھٹ کی فلم "گنگوبائی کاٹھیاواڑی" نے 25 فروری کو ریلیز کے پہلے دن 10.5 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔فلمی نقاد ترن آدرش نے ٹوئٹر پر عالیہ کی 'راضی' اور 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' جیسی ہٹ فلموں کی کمائی شیئر کی۔ 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' گنگا نامی ایک لڑکی کی کہانی ہے، جو کماٹی پورہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں میڈم گنگوبائی بن جاتی ہے۔ Gangubai Kathiawadi Box Office Collection

یہ گنگوبائی ہرجیونداس کی سچی کہانی پر مبنی ہے، جنہیں گنگوبائی کوٹھوالے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مصنف حسین زیدی کی کتاب 'مافیا کوئینز آف ممبئی' میں گنگوبائی کی زندگی کے بارے میں لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اس وقت ممبئی میں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی تشہیر کر رہی ہیں۔ وہ کھل کر اپنے مداحوں کے درمیان جا رہی ہیں۔ عالیہ ممبئی کی سڑکوں پر کھلی چھت والی بس میں فلم کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی بات کریں تو یہ قانونی جنگ لڑنے کے بعد سینما گھروں میں پہنچی ہے۔ عالیہ بھٹ فلم میں 'گنگوبائی' کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن نے فلم میں کریم لالہ کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکار وجے راز، اداکارہ سیما پاہوا اور ہما ​​قریشی بھی فلم میں اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری مشہور فلمسازسنجے لیلا بھنسالی نے کی ہے۔

مزید پڑھیں: Kangana Ranaut Praises Film Gangubai: کنگنا رناوت نے فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.