گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے میکرز نے جمعہ کے روز فلم کا دوسرا گانا ' جھومے رے گوری' ریلیز کردیا ہے۔ گانے کے زبردست دھن سے لگتا ہے کہ یہ اس سال کا سپرہٹ گانا ہوگا۔ گنگوبائی کا کردار ادا کرنے والی عالیہ بھٹ اس گانے میں گربا کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ Gangubai Kathiawadi song Jhume Re Gori
اس گانے کے دھن سنجے لیلا بھنسالی نے دئیے ہیں، وہیں کمار نے اس گیت کے بول لکھے ہیں۔ گربہ کھیلنے پر مجبور کرنے والے اس گانے کو ارچنا گور، ترنم ملک جین، دیپتی ریگے اور ادیتی پردھو دیسائی نے اپنی آواز دی ہے۔ جھومے رے گوری کی گوریوگرافی کروتی مہیش نے کی ہے، جنہوں نے اس سے پہلے دیپیکا پدوکون کی گھومر، ایک دل ایک جان کی گوریوگرافی کی ہے۔
دھولیڈا کے بعد بھنسالی اور ان کی ٹیم نے ایک بار پھر پورے ہندوستان کو جھومے رے گوری پر کھل کر تھرکنے اور رقص کرنے کا موقع دیا ہے۔ اس گانے میں عالیہ کا لاپراہ انداز فلم میں ان کی زندگی کی جھلک اور کردار سے روبرو کرواتا ہے
اس فلم کی کہانی معروف مصنف حسین زیدی کی کتاب مافیا کوئینز آف ممبی کے ایک باب پر مبنی ہے۔ اس میں عالیہ گنگوبائی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی، جو 1960 کی دہائی کے دوران کامتھی پورہ کی سب سے زیادہ طاقتور، باوقار خاتون میں سے ایک تھیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم 25 فروری کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی۔
مزید پڑھیں: SC on Gangubai Khatiawadi: سپریم کورٹ نے فلم گنگوبائی پر روگ لگانے سے انکار کیا، فلم کل ریلیز ہوگی