ETV Bharat / sitara

سیف اور پربھاس کی فلم 'آدی پروش' کے سیٹ پر آگ لگ گئی

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 2:29 PM IST

منگل کے روز شوٹنگ کے پہلے دن فلم 'آدی پرو‎ش' کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت فلم کے اداکار پربھاس اور سیف علی خان سیٹ پر موجود نہیں تھے۔

Adipurush
آدی پروش

ممبئی کے گورے گاؤں علاقے میں واقع اداکارہ پربھاس اور سیف علی خان سے سجی فلم آدی پروش کے سیٹ پر منگل کے روز دوپہر آگ لگ گئی تھی۔ ایک فائرمین کو معمولی چوٹ لگی۔ افسران نے بتایا کہ شام تک آگ کو قابو میں کر لیا گیا تھا۔

حادثے کے وقت سیف اور پربھاس سیٹ پر موجود نہیں تھے۔ ایک فائرمین کے زخمی ہونے کے بعد اسے نجی ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ہسپتال سے اسے اب چھٹی دے دی گئی ہے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ آگ شام سوا چار بجے لگی۔ جانکاری کے مطابق ہدایت کار اوم راؤت ایک چھوٹی سی ٹیم کے ساتھ سیٹ پر کام کر رہے تھے۔ پربھاس اور سیف سیٹ پر موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پرینکا چوپڑا سے کئی بچوں کی خواہش رکھتے ہیں نک جونس

خیال رہے کہ 'آدی پروش' میں راماین کو فلمایا جائے گا جس میں 'باہو بلی' سے مشہور پربھاش بھگوان رام کے طور پر اور سیف لنکیش کے طور پر نظر آئیں گے۔

یہ فلم ایک تھری ڈی ایکشن ڈرامہ ہوگی۔ اسے ہندی، تیلگو، ملیالم اور کننڈ میں ریلیز کیا جائے گا۔ جو کہ 2022 میں رلیز ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.