ETV Bharat / sitara

جودھ پورعدالت سے سلمان خان کو راحت، ریاستی حکومت کی اپیل خارج

فرضی حلف نامہ معاملے میں سلمان خان کو بڑی راحت ملی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جودھ پور نے ریاستی حکومت کی جانب سے سلمان کے خلاف دائر درخواست مسترد کو کردیا ہے۔

فرضی حلف نامہ معاملہ:سلمان خان کو راحت، ریاستی حکومت کی اپیل خارج

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:46 PM IST

Updated : Feb 11, 2021, 7:03 PM IST

جودھپور سیشن کورٹ نے کالے ہرن شکار سے متعلق معاملے میں سماعت کے دوران 2003 میں جعلی حلف نامہ داخل کرنے کے معاملے میں سلمان خان کو راحت ملی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جودھپور نے ریاستی حکومت کی جانب سے سلمان خان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

کالے ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق کیس میں سلمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔ اس دوران اداکار سلمان خان ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جودھپور سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

کیا ہے پورا معاملہ

سلمان کو 1998 میں جودھپور کے قریب کنکانی گاؤں می دو کالے ہرن کے شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت ان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت نے اداکار سے اسلحہ لائسنس پیش کرنے کو کہا تھا۔

سنہ 2003 میں سلمان نے عدالت میں ایک حلف نامہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا لائسنس کھو گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ممبئی کے باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کروائی تھی۔ حالانکہ بعد میں عدالت کو معلوم ہوا کہ سلمان کا لائسنس کھویا نہیں ہے، بلکہ لائسنس کو تجدید کے لیے بھیجا گیا تھا۔

Last Updated : Feb 11, 2021, 7:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.