ETV Bharat / sitara

فلم ڈائریکٹر ذیشان قادری سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 11:49 AM IST

خوبصورت اور پرکشش مقامات کا انتخاب کر کے شوٹنگ کی جارہی ہے۔ خاص طور پر اس ویب سیریز میں شوٹنگ ان مقامات پر کی جارہی ہیں جہاں ویب سیریز کی اصل زندگی وابستہ ہیں تاکہ کردار کو اصل زندگی سے منسلک کیا جا سکے۔ اسی وجہ سے رانچی سے ملحقہ پیٹھوریا گاؤں میں اس ویب سیریز کی شوٹنگ جاری ہے۔ باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم گینگز آف واسے پور کے ہدایتکار سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے خصوصی بات چیت کی۔

گینگز آف واسے پور کے ہدایتکارذیشان قادری سے خصوصی گفتگو

جھارکھنڈ کے پٹھوریا میں ویب سیریز ڈاکٹر ڈان کی شوٹنگ جاری ہے۔ اس میں رانچی کے یوتھ تھیٹر سے وابستہ کچھ فنکاروں کو بھی موقع ملا ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ویب سیریز کے رائٹر ذیشان قادری سے شوٹنگ سے متعلق تجربے کے بارے میں بات کی۔

خوبصورت اور پرکشش مقامات کا انتخاب کر کے شوٹنگ کی جارہی ہے۔

ذیشان قادری سے جھارکھنڈ کے ماحولیات اور لوگوں کا تعاون کس طرح سے مل رہا ہے اس بابت بات چیت کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کا بھرپور تعاون حاصل ہورہا ہے اور آہستہ آہستہ جھارکھنڈ کے لوگ بھی فلم سے آگاہ ہوتے جارہے ہیں۔ لوگوں کا شوٹنگ میں بہت اچھا تعاون حاصل ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ویب سیریز کی شوٹنگ پیٹھوریا گاؤں میں کی جارہی ہے کیونکہ فلم کا کردار اس گاؤں سے جڑا ہوا ہے اور پٹھوریا ایک بہت ہی تاریخی مقام ہے، لہذا اسی وجہ سے اس مقام کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ذیشان قادری بتاتے ہیں 'شوٹنگ کے دوران اور شوٹنگ کے بعد پِٹھوریا میں بہت سے ایسے مقام ہیں، جہاں انہیں گھومنے کا موقع ملا۔ آنے والے دنوں میں امید ہے کہ اس گاؤں میں بہت سی فلموں کی شوٹنگ ہوگی۔'

ویب سیریز ڈاکٹر ڈان کی شوٹنگ دارالحکومت رانچی کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، اسے مراٹھی میں فلم 'فرّے' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس فلم کے رائٹر اور ہدایتکار ذیشان قادری اور سید احمد فیضل کی ہدایتکاری میں شوٹنگ جاری ہے۔

اس فلم میں گلی بوائے کے اداکار نکل روشن اور انپریا گوینکا مرکزی کردار میں ہیں، اس کے ساتھ ہی رانچی کے یوتھ تھیٹر سے وابستہ بہت سے فنکاروں کو موقع ملا ہے۔ اس ویب سیریز میں جھارکھنڈ کے بہت سے فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.