اداکار سونم کپور نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت اور اہم انسان کے بارے میں اپنی جذبات ظاہر کرتے ہوئے شوہر آنند اہوجا کے ساتھ پیرس کے سفر کی پرانی تصویریں شیئر کی۔
سونم نے انسٹاگرام میں اپنے شوہر کے لیے پوسٹ کیا اور ساتھ میں انکی تعریف بھی کی۔
تصویر میں آنند کالی قمیض اور سرمئی رنگ کا پینٹ پہنے ہوئے نظر آرہےہیں، وہیں سونم سفید رنگ کی لباس میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ دنیا کے سب سے اچھے شوہر کے لیے تعریف والا پوسٹ ۔جو میرے جذباتوں کو اچھے سے سمجھتے ہیں اور بغیر کسی شرط کے پیار کرتے ہیں۔مجھے نہیں معلوم تمہارے بغیر میں کیا کرتی ۔
اسی ہفتے اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کس طرح لاک ڈاؤن کے وقت کو گزار رہی ہیں۔