معروف اداکار نانا پاٹیکر نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عطیہ دینے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انتہائی ضروری صلاح بھی دی ہیں۔
نانا نے یہ عطیہ اپنی این جی او نام کی فاؤنڈیشن کی جانب سے دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں نانا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں ذات اور مذہب کو بھول کر حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ اس مشکل وقت میں حکومت ان حالات سے تنہا نہیں لڑ سکتی۔ ہمیں اپنی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔
پی ایم اور سی ایم فنڈ کے لیے پچا س پچاس لاکھ روپے کے دو چیک فاؤنڈیشن کے توسط سے بھیجے جائیں گے۔