ETV Bharat / sitara

دلیپ کمار کی حالت بہتر، لیکن آئی سی یو میں زیرنگرانی - دلیپ کمار کی صحت

دلیپ کمار کو منگل کے روز سانس لینے کی شکایت کے بعد ممبئی شہر کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔

دلیپ کمار کی حالت بہتر
دلیپ کمار کی حالت بہتر
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 8:37 PM IST

معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کی حالت بہتر ہے، لیکن فی الحال انہیں ہندوجا اسپتال میں آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل انہیں سانس لینے میں دقت کے بعد اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے اور 98 سالہ اداکار کی حالت میں سدھار آیا ہے۔ ان کی طبی جانچ کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ جون کے پہلے ہفتے میں بھی انہیں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ طبعیت میں بہتری کے نتیجے میں انہیں اسپتال سے رخصتی دی گئی تھی، لیکن دوبارہ جون کے آخری ایام میں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Dilip Kumar Hospitalised: دلیپ کمار ہسپتال میں داخل

ان کے خاندان کے قریبی فیصل فاروقی کے مطابق انہیں آج نہیں بلکہ تین دنوں میں اسپتال سے رخصت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار ہندی فلموں کے شہنشاہ جذبات کہے جاتے ہیں۔ انہوں نے پچاس سالہ فلمی کیرئیر میں مغل اعظم، نیا دور، بیراگی ،داستان ،گنگاجمنا، دیوداس، رام اور شیام ، سوداگر، جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی آخری فلم 1998 میں آئی فلم قلعہ تھی۔ دلیپ کمار کی اداکاری سے بالی ووڈ کا ہر اداکار متاثر ہے، امیتابھ بچن سے لے کر شاہ رخ خان اور موجودہ دور کے نئے اداکار سبھی دلیپ کمار کے مداح ہیں اور سبھی ان کا احترام کرتے ہیں۔

یو این آئ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.