ETV Bharat / sitara

دلیپ کمار اسپتال سے رخصت، پھپھڑوں سے پانی نکال دیا گیا

سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ صاحب کے پھپھڑوں سے مکمل طورپر پانی نکال لیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے گھر میں ضروری دوائیں دینے کا مشورہ دیا ہے۔

dileep kumar
dileep kumar
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 2:34 AM IST

Updated : Jun 12, 2021, 3:12 AM IST

مشہور اداکار اور ہندی فلموں کے شہنشاہ دلیپ کمار کو آج یہاں شمال مغربی ممبئی کے کھارعلاقہ کے ہندوجا ان کوویڈ-19 اسپتال سے چھٹی مل گئی اور وہ باندرہ پالی ہل کی اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کے فین کی دعائیں کام آئیں اور پھپھڑوں سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کے پانچ دونوں پہلے سانس لینے میں دقت کے بعد دلیپ کمار کو پی ڈی۔ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور آج 12 بجکر 45 بجے اسپتال سے رخصتی مل گئی، انہیں ایک ایمبولنس کے ذریعے باندرہ لے جایا گیا۔اسپتال سے ایک اسٹریچر پر 98 سالہ دلیپ کمار کو باہر لایا گیا اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سائرہ بانو تھیں، جن کے چہرے پر اطمینان نظر آرہا تھا۔

سائرہ بانو نے کہا 'دلیپ صاحب کے پھپھڑوں سے مکمل طورپر پانی نکال لیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے گھر میں ضروری دوائیں دینے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ سب ان شیدائیوں اور قریشیوں کی دعاؤں کا اثر ہے'۔

دلیپ کمار اسپتال میں ڈاکٹر نتین گوکھلے اور ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں رہے۔ بدھ کو ان کی معمولی سرجری کی گئی اور پھپھڑوں سے پانی کی نکاسی کی گئی تھی۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کے بعد مسلسل آکسیجن دیا جارہا تھا۔

دلیپ کمار کے ٹوئیٹر پینڈل سے بھی اس کی معلومات دی گئی اور اسے پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا گیا۔انہیں اتوار کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 12, 2021, 3:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.