بھارتی سنیما میں کچھ ایسی فلمیں ہیں جو برسوں تک شائقین کے دل و دماغ میں بسی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک فلم یش راج بینر کی 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' ہے۔
اس فلم کو ریلیز ہوئے 25 برس مکمل ہوگئے ہیں لیکن اس فلم سے مداحوں کی محبت آج بھی کم نہیں ہوئی ہے۔ اس فلم نے بالی ووڈ میں بہت سے ریکارڈ بنائے اور کئی ریکارڈ توڑے۔
جس وقت دل والے دلہنیا لے جائیں گے ریلیز ہوئی تھی تب ہر عاشق جوڑا خود کو راج اور سمرن سمجھنے لگا تھا اور اس فلم کے مرکزی کردار سے اپنے آپ کو ڈھالنے کی کوشش کرنے لگا تھا۔
ڈی ڈی ایل جے کی ریلیز کے 25 برس مکمل ہونے کے بعد بھی اس کا جادو ناظرین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
20 اکتوبر 1995 کو ریلیز ہوئی اس فلم کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔ فلم کو نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ممالک میں مقیم بھارتی شہریوں نے بھی خوب پسند کیا۔
اس فلم کے ساتھ ہندی سنیما کو شاہ رخ خان اور کاجول کی شکل میں ایک نئی رومانٹک جوڑی ملی اور یہ جوڑی آج بھی سب سے زیادہ رومانٹک جوڑی کے طور پر فلمی مداحوں میں مشہور ہے۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گے، نے باکس آفس پر تمام ریکارڈز توڑ دیئے تھے جبکہ آج بھی یہ فلم ممبئی کے مراٹھا مندر تھیٹر میں ہر روز دکھائی جاتی ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔
ڈی ڈی ایل جے کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم نے 10 فلم فیئر ایوارڈز جیتے تھے۔
شائقین میں اس فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ڈائیلاگس آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔
آئیے ان ڈائیلاگس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
- بڑے بڑے دیشوں میں ایسی ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں سینوریٹا
- راج اگر وہ تم سے پیار کرتی ہے تو ضرور پلٹ کر دیکھے گی۔
- جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی