ETV Bharat / sitara

بچوں کی تعلیم کے لیے پرینکا چوپڑا آگے آئیں

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کوروناوائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاس لینے والے بچوں کی مدد کررہی ہیں۔

بچوں کی تعلیم کے لیے پرینکا چوپڑا آگے آئی

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:35 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:11 PM IST

پرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے ان بچوں کو ہیڈفون فراہم کرنے کی پہل شروع کی ہے جو کورونا کی وجہ سے نئے ورچوئل كلاسیں لے رہے ہیں۔

پرینکا نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم میں کامیابی، یہ ایسی دو چیزیں ہیں جو ان کے دل کے قریب ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں انہوں نے مداحوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی تھی۔

پرینکا اور ان کے شوہر نک نے وزیراعظم شہری امداد اور پی ایم کیئرس فنڈ ، یونیسف اور گونج سمیت 10 چیریٹیزمیں عطیہ دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کتنی رقم دی ہے اس کی کوئی معلومات نہیں ہے۔

پرینکا نے نرسوں کے لئے بھی چندہ دیا ہے۔ انہوں نے ہیلتھ کیئر ورکرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھی تعریف کی تھی جو دن رات مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور انہیں وائرس سے بچا رہے ہیں۔

:

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.