بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاأن متاثرہ یومیہ اجرت مزدوروں کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے اقدام کے تحت پانچ افرادوں کے ساتھ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ بات کریں گے۔
اداکارنے اپنی انشولا، فین کائنڈ اور غیر منافع بخش تنظیم گیوانڈیا کے ساتھ مل کر اس مہم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کی شروعات کی ہے۔
ارجن کپور نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگوں کا ایک طبقہ ایسا ہے جو اس بحران کے دوران معاش سے محروم ہوچکا ہے اور انہیں اپنے اہل خانہ بنیادی چیزیں فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ میں روزانہ اجرت کمانے والوں کے بارے میں بات کر رہا ہوں جو آپ کے پسندیدہ چاٹ ویل بھیا، تعمیراتی مزدور ، کولیز ، دھوبی ، رکشہ ڈرائیور اور بہت سےدیگر لوگ ہوسکتے ہیں۔
ارجن نے کہا کہلاک ڈاؤن کا مطلب یہ ہے کہ وہ باہر جاکر روزی روٹی کما نہیں سکتے ہیں۔ فین کائنڈ، گیو انڈیا اور میں اورسب مل کرروزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کی مالی مدد کریں۔
ارجن نے مزید کہا کہ گیو انڈیا نے بھارت بھر میں 60 ہزار سے زیادہ خاندانوں کی نشاندہی کی ہے جنھیں مدد کی ضرورت ہے۔ ارجن نے لوگوں سے والہانہ گزارش کی کہ ہے وہ اس مقصد کے لیے ان کی حمایت کریں۔
ارجن نے اس تعلق سے بتایا کہ آپ لوگوں کو صرف ٹو فین کائنڈ آرگنائزیشن آرجن اینڈ ڈونیٹ میں لوگ ان کرنے کی ضرورت ہے۔آپ کے سو روپے کی مدد بھی اس بحران میں کافی مدد کرے گی۔آپ کی طرف سے دی گئی مالی مدد سیدھے ان ضرورت مند لوگوں کی ہاتھوں تک جائے گی۔
ساتھ میں 34 سالہ اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی پانچ خوش قسمت افراد کو میرے ساتھ ورچول ڈیٹ پر جانے کا موقع ملے گا۔