بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو ینک، بدلہ اور ملک جیسی کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
اب تاپسی پنو فلم ہارس جاکی میں کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ یہ فلم ہارس جاکی روپا سنگھ کی سوانح پر مبنی ہوگی۔ایسا خیال ہے کہ فلم 'نام شبانہ' کے ڈائریکٹر شیوم نائر نے تاپسي کو اپروچ کیا ہے اور انہوں نے اس کے لیے رائٹس لے لیے ہیں، اور ابھی فلم کی کہانی پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ آئیڈیا تاپسی کو سنایا ہے جو انہیں بہت پسند آیا ہے۔
ایسا کہا جا رہا ہے کہ یہ پروجیکٹ اگلے سال فلور پر جا سکتا ہے۔ اس دوران تاپسي ان پروجیکٹس کو پورا کریں گی جس کے لئے انہوں نے حامی بھر دی ہے ۔ایسے میں امید ہے کہ 2020 میں وہ روپا سنگھ کی بایوپک کی تیاریاں شروع کردیں گی۔
تاپسی اب ملٹی اسٹارر فلم ’مشن منگل‘ اور ’سانڈ کی آنکھ‘ میں دکھائی دیں گی۔ اس کے علاوہ ساؤتھ کی فلم انوبھو سنہا کی ’تھپڑ‘ اور انوراگ کشیپ کی بھی ایک فلم کررہی ہیں۔