ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی آج 47 ویں سالگرہ

ایشوریہ رائے کا شمار بالی ووڈ کی ان خاص اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلموں میں ہیروئن کو محض شوپیس کے طور پر استعمال کیے جانے کی روایتی سوچ کو نہ صرف بدلا بلکہ بالی ووڈ کو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک خصوصی پہنچان دلائی۔

image
image
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 12:07 PM IST

ایشوریہ رائے بچن کی پیدائش یکم نومبر 1973 کو منگلور میں ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کا خاندان ممبئی آگیا۔ بچپن میں ان کا رجحان آرکیٹیکٹ بننے کی جانب تھا لیکن بعد میں ان کا رجحان ماڈلنگ کی جانب ہوگیا۔

فائل فوتو
فائل فوتو

سنہ 1994 میں ایشوریہ رائے نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جہاں انہیں 'مس انڈیا' کے خطاب سے نوازا گیا۔ مس ورلڈ مقابلہ میں بھارت کا پرچم پوری دنیا میں لہراتے ہوئے ریتا فاریہ کے بعد 'مس ورلڈ' کا خطاب جیتنے والی ایشوریہ دوسری بھارتی حسینہ بنیں۔

اس مقابلہ میں انہیں فوٹوجینک کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔ مقابلہ جیتنے کے بعد ایشوریہ رائے نے سماجی فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور اس دوران انہیں کئی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

فائل فوتو
فائل فوتو

سنہ 1997 میں ایشوریہ رائے نے اپنے فلمی کیرئر کی شروعات تمل فلم 'ایروار' سے کی۔ اسی برس انہوں نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا اور بابی دیول کے ساتھ فلم 'اور پیار ہوگیا' میں کام کیا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

اس کے بعد سنہ 1998 میں ایشوریہ رائے نے ایس شنکر کی تمل فلم جینس میں کام کیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد ایشوریہ رائے فلم انڈسٹری میں کچھ حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

فائل فوتو
فائل فوتو

سنہ 1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' ایشوریہ کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ سلمان خان اور اجے دیوگن جیسے منجھے ہوئے ستاروں کی موجودگی میں بھی ایشوریہ نے فلم میں نندنی کے کردار کو انتہائی بہترین طور پر ادا کیا اور اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسی برس ایشوریہ کو سبھاش گھئی کی فلم 'تال۔ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں ایشوریہ نے ایک گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کیا جو پاپ سنگر بننے کا خواب دیکھا کرتی ہے۔ اس فلم نے خاص کر امریکہ میں ٹاپ ٹوئنٹی فلموں میں اپنا نام درج کرایا۔ فلم میں اپنے شاندار کردار کے لیے وہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔

فائل فوتو
فائل فوتو

سال 2000 ایشوریہ رائے کے لیے کافی اہم ثابت ہوا اس سال ان کی فلم 'جوش' ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار ادا کیا ۔ اس کے علاوہ 'ہمارا دل آپ کے پاس ہے' اور 'محبتیں' جیسی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں۔

سنہ 2002 میں ایشوریہ رائے کو مشہور ناول 'دیوداس' پر بنی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا اس فلم میں ایشوریہ نے پارو کا کردار ادا کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔ اس فلم کے لیے دوسری مرتبہ بہترین اداکارہ کے طور پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

فائل فوتو
فائل فوتو

سنہ 2003 میں ایشوریہ رائے نے فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھا اور فلم 'دل کا رشتہ' بنائی لیکن یہ فلم کامیاب نہیں ہوسکی۔ فلم 'خاکی' میں سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ بھی انھیں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ایشوریہ نے اپنے فلمی کیرئر کا پہلا منفی کردار ادا کیا جسے فلمی مداحوں نے پسند کیا۔

سنہ 2004 ایشوریہ رائے کے لیے کامیابیوں والا سال ثابت ہوا۔ اسی سال امریکہ کے میڈم تساد میوزیم میں ان کا مومی پتلا لگایا گیا اور یہی نہیں اسی برس امریکہ کے مشہور میگزین 'ٹائمس' میں دنیا کی سو با اثرشخصیات میں ایشوریہ رائے کا نام شامل کیا گیا۔

فائل فوتو
فائل فوتو

سنہ 2006 میں ایشوریہ رائے نے دھوم کے سیکوئل 'دھوم -2' میں کام کیا۔ اس فلم میں ایک مرتبہ پھر انہوں منفی کردار ادا کیا جسے ناظرین بہت پسند کیا۔ سنہ 2009 میں فلم انڈسٹری میں ایشوریہ رائے کے بہترین خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فائل فوتو
فائل فوتو

ابھیشیک بچن سے شادی کے بعد ایشوریہ نے فلموں میں کام کرنا بہت کم کردیا ۔سال 2010 میں فلم 'گزارش' میں کام کرنے کے بعد ایشوریہ رائے فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں۔ پھر انہوں نے سنہ 2015 میں فلم 'جذبہ' سے انڈسٹری میں واپسی کی۔ ان کی گزشتہ برس فلم 'سربجیت' اور 'اے دل ہے مشکل' ریلیز ہوئیں۔

ایشوریہ رائے کی آنے والی فلموں میں 'پھننے خان' اہم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.