ETV Bharat / sitara

بی ایم سی نے کنگنا رناوت کیس میں 82 لاکھ روپےخرچ کیے - کنگنا کے خلاف 82.5 لاکھ روپے خرچ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے پالی ہلس میں واقع دفتر پر ہوئی بی ایم سی کی کارروائی کے معاملے میں آر ٹی آئی کے تحت ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔بی ایم سی اب تک عدالت میں کنگنا کے خلاف 82.5 لاکھ روپے خرچ کر چکی ہے۔ آر ٹی آئی کارکن شرد یادو نے اس معاملے سے متعلق بی ایم سی سے معلومات طلب کی تھی۔

بی ایم سی نے کنگنا رناوت کیس میں 82 لاکھ خرچ کیے

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 4:57 PM IST

ممبئی کی پالی ہلس میں واقع اداکارہ کنگنا رناوت کے دفتر کو بی ایم سی نے ستمبر کے مہینے میں غیر قانونی قرار دے کر مسمار کردیا تھا۔ اس معاملے کو لے کر بہت سیاست بھی ہوئی۔ اب اس معاملے میں آر ٹی آئی کے تحت یہ انکشاف ہوا ہے کہ بی ایم سی نے کنگنا کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لئے اب تک 82 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

بی ایم سی نے کنگنا رناوت کیس میں 82 لاکھ خرچ کیے
بی ایم سی نے کنگنا رناوت کیس میں 82 لاکھ خرچ کیے

دراصل ، ممبئی سے تعلق رکھنے والے آر ٹی آئی کارکن شرد یادو نے آر ٹی آئی کے تحت یہ جانکاری مانگی تھی کہ کنگنا کے خلاف دائر مقدمہ میں بی ایم سی نے کس وکیل کو ہائر کیا ہے اور اسے کتنی تنخواہ دی گئی ہے۔

اس کے جواب میں بی ایم سی نے شرد یادو کو بتایا کہ انہوں نے ہائی کورٹ میں اس کیس کو لڑنے کے لئے وکیل اکانشا چنوئے کو مقرر کیا ہے اور اب تک انہیں 82.5 لاکھ روپے بطور فیس دیئے گئے ہیں۔

کنگنا نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے مہاراشٹرا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کنگنا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، "میونسپل کارپوریشن نے اب تک میرے گھر کو غیر قانونی طریقے سے منہدم کرنے کے لیے 82 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ پاپا کے پپو نے ایک لڑکی کو چھڑانے کے لئے عوامی پیسہ خرچ کیا ، آج مہاراشٹرا کی یہ صورتحال ہوگئی جو بہت بدقسمتی کی بات ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.