ETV Bharat / sitara

لوگوں کی مدد کے لیے بھومی پیڈنیکر کی مہم

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔

لوگوں کی مدد کے لیے بھومی پیڈنیکر کی مہم
لوگوں کی مدد کے لیے بھومی پیڈنیکر کی مہم
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 9:34 AM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے لوگوں کی براہ راست مدد کرنے کی ذمہ داری بھی لی ہے۔ وہیں بھومی پیڈنیکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت بھومی نے ایک فارم کا فارمیٹ پوسٹ کیا ہے جس میں مریض کا نام، عمر، جنس، اسپتال، بلڈ گروپ کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔

بھومی نے لکھا ، جو لوگ مدد کے لئے آرہے ہیں وہ اس فارمیٹ میں بھیجیں۔بھومی کے علاوہ منوج باجپئی ، سوشانت سنگھ ، انوبھو سنہا ، ویر داس جیسی مشہور شخصیات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس سے لوگوں کی اپیل کو ری ٹوئیٹ کرکے اضافہ کر رہے ہیں۔

پرینکا چوپڑا بھی لگاتار کووڈ انڈیا ہیش ٹیگ کے ساتھ ضروری معلومات شیئر اور ری ٹوئیٹ کررہی ہیں۔سونم کپور ان دنوں لندن میں ہیں لیکن انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو کووڈ ۔ 19 کے مریضوں کی مدد کے لئے کھول رکھا ہے۔ انسٹاگرام پر سونم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے کووڈ۔ 19 کے وسائل شیئر کیے ہیں۔ سونم نے کہا کہ اپنی ضرورت کو ٹیگ کیجیئے اور وہ اس میں اضافہ کریں گی۔ سونم ٹویٹر کے ذریعے اس کام میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.