ETV Bharat / sitara

بنگلہ دیشی فلم ’نو گراؤنڈ بی نیتھ دی فٹ‘ آئی ایف ایف آئی مقابلے میں شامل - بنگلہ دیشی فلم نو گراؤنڈ بی نیتھ دی فٹ

بنگلہ دیشی فلم 'پائیر تولے مٹی نیئ (نو گراؤنڈ بی نیتھ دی فٹ)' کو بھارت کے 52 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی ) کے بین الاقوامی مقابلے کے سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی فلم ’نو گراؤنڈ بی نیتھ دی فٹ‘ آئی ایف ایف آئی مقابلے میں شامل

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 10:28 PM IST

فلم ڈائریکٹر محمد ربی مردھا کی ہدایت کاری والی بنگلہ دیشی فلم ’’پائیر تولے مٹی نیئ‘‘ (پاؤں کے نیچے زمین نہیں) کو گوا میں میں 20 سے 28 نومبر تک چلنے والے ہندوستان کے 52 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی ) کے بین الاقوامی مقابلے کے سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

پائیر تولے مٹی نیئ بنگلہ دیشی ہدایت کار محمد ربی مردھا کی پہلی فیچر فلم ہے۔ اس میں مصطفیٰ منور، پریام آرچی اور دیپانیتا مارٹن نے کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں : سکھ مخالف فسادات پر مبنی فلم 'سن 84جسٹس' کی زبردست پذیرائی

یہ فلم سیف ال نامی ایک شخص کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ڈھاکہ میں ایمبولینس ڈرائیور ہے۔ وہ روزانہ لوگوں کی موت دیکھ رہا ہوتا ہے، لیکن غربت اس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے کیونکہ اس کے خاندان کو دریائی کٹاؤ کی وجہ سے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کی دوسری بیوی، جو بیرون ملک کام کرتی ہے، نے الزام لگایا کہ سیف ال نے اس کا واپسی کا ٹکٹ نہیں خریدا۔ یہ فلم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات اور غریبوں پر اس کے اثرات اور ان کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.