ETV Bharat / sitara

بابل خان نے اپنے والد عرفان خان کے ذریعہ لی گئی آخری تصویر شیئر کی - بابل خان انسٹاگرام پوسٹ

اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے انسٹاگرام میں کئی پرانی تصویریں شیئر کی۔15 اپریل 2020 کو لی گئی ان تصویروں کو شئیر کرتے ہوئے بابل بتاتے ہیں کہ عرفان چاہتے تھے کہ وہ ان کے بال کاٹیں۔

بابل خان نے اپنے والد عرفان خان کے ذریعہ لی گئی آخری تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 4:53 PM IST

Updated : Jun 1, 2021, 6:52 PM IST

اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابل خان نے آج انسٹاگرام پر اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے گزشتہ سال لی گئی کئی پرانی تصویریں شیئر کی۔ان تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے بھائی ایان اور ماں ستاپا سکدر ان کے بالوں کو کاٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر بابل کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ عرفان کے انتقال سے چند دن قبل ہی عرفان نے اپنے بیٹے کی یہ تصویریں کھینچی تھی۔15 اپریل 2020 کو لی گئی ان تصویروں کو شئیر کرتے ہوئے بابل بتاتے ہیں کہ عرفان چاہتے تھے کہ وہ ان کے بال کاٹیں۔

بابل خان نے اپنے والد عرفان خان کے ذریعہ لی گئی آخری تصویر شیئر کی

بابل نے تصویر کے عنوان میں لکھا ہے کہ 'بابا نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا میں انہیں اپنے بال کاٹنے دوں گا، کاش میں نے انہیں یہ کرنے دیا ہوتا۔خیر، جب مجھے یونیورسٹی سے واپس آئے ہوئے کچھ دن ہوئے تھے اور بابا چاہتے تھے کہ ایان اور ماں میرے بال کاٹیں'۔

بابل خان اکثر اپنے بابا کی یاد میں انسٹاگرام میں عرفان خان کی تصویریں یا ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں بابل نے اپنے بچپن کی دو تصویریں شیئر کی تھی۔جس میں عرفان بھی نظر آرہے ہیں۔ان تصویروں میں وہ ہولی کا جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بابل نے لکھا تھا کہ'جھانسی کے اس گھر میں منائی گئی یہ ہولی میری زندگی کے سب بہترین ہولی تھی'۔

واضح رہے کہ بابل خان نیٹفلکس کی فلم 'کالا' سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔انوشکا شرما کی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایتکاری انویتا دت کر رہی ہیں۔بابل کے علاوہ ترپتی ڈمری بھی مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔

Last Updated : Jun 1, 2021, 6:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.