ایکشن تھرلر سے محبت کرنے والے شائقین کے لیے بہت جلد بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کی ایکشن انٹرٹینر فلم ' اٹیک' ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم یکم اپریل 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ فلم کے مرکزی اداکار جان ابراہم، راکل پریت اور جیکولین فرنینڈس فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ Attack Release Date اسی سلسلے میں فلم کا دمدار کاسٹ نوئیڈا اور قومی دارالحکومت دہلی میں بھی فلم کا پروموشن کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ پروموشن کے ساتھ ہی فلم کا ایک نیا گانا 'میں نیا ٹوٹنا' بھی لانچ کیا گیا۔ اس ٹریک کو وشال مشرا، شاشوت سچدیو اور ایف ٹی نے گایا ہے۔ کمار اور تسوکی کا لکھا ہوا یہ گانا پہلے ہی سپر ہٹ ہوگیا ہے۔ Attack Promotion in Delhi
واضح رہے کہ لکشیہ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'اٹیک' ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ایک وینچر فلم ہے۔ 'اٹیک' کی کہانی ایک ایسی دنیا پر مبنی ہے، جہاں مستقبل میں جنگیں جنگیں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے لڑی جائیں گی۔ Attack is Action Thriller Movie
فلم اٹیک کو لے کر جان ابراہم کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے پروموشن کے دوران کہا کہ 'اٹیک لوگوں کی زبردست تفریح کرے گی اور یہ اس قسم کی کہانی ہے جسے لوگ پسند کریں گے۔ اس میں اچھے ایکشن سین ہیں۔ فلم میں لوگوں کو کئی سرپرائز بھی دیے جائیں گے، جنہیں ابھی ظاہر کرنا درست نہیں ہوگا۔پھر اس ایکشن سے بھرپور تھرلر کو تھیٹرز میں دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
جے اے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم اٹیک کو لکشے راج آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ شائقین اس فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جان ابراہم اٹیک کے علاوہ فلم پٹھان میں بھی شاہ رخ خان کے ہمراہ نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں وہ منفی کردار ادا کرنے والے ہیں۔ فلم پٹھان آئندہ سال 25 جنوری کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں: Harnaaz Kaur sandhu on Hijab Row: ہمیشہ لڑکیوں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، جیو اور جینے دو