ETV Bharat / sitara

'وزیراعظم کو خط لکھنے والے برساتی مینڈک'

گزشتہ روز ملک کی 49 معروف شخصیات نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ملک میں جاری ہجومی تشدد کے واقعات پر لگام لگانے کی درخواست کی ہے۔

author img

By

Published : Jul 25, 2019, 10:53 AM IST

Updated : Jul 25, 2019, 11:05 AM IST

فلمساز اشوک پنڈت

ملک میں بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے واقعات کے بعد ملک کی 49 معروف شخصیات کی دستخط والے خط میں مودی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہجومی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

اس معاملے میں مشہور فلمساز اشوک پنڈت نے ان تمام شخصیات پر تنقید کی اور انہیں برساتی میںڈک کہا جن لوگوں نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر دستخط کی ہے۔

اشوک پنڈت نے کہا کہ مرکز میں مودی کی واپسی اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر عدم برداشت اور تعصب کے نام پر برساتی میںڈک باہر نکل رہے ہیں۔

ایک ٹی وی شو کے دوران اشوک پنڈت نے کہا کہ جن لوگوں نے خط پر دستخط کی ہے ان کا مقصد کسی مدد کرنا نہیں بلکہ سرخیاں بٹورنا ہے، اگر انہیں سچ میں کسی کی مدد کرنا ہوتی تو وہ وزیراعظم کو کھلا خط لکھنے کی بجائے براہ راست ان سے ملاقات کرتے اور مسائل کو حل کرنے کی بات کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 اسمبلی انتخابات سے قبل یہ مینڈک پھر سے باہر نکل رہے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ انتخابات قریب آ رہے ہیں باہر نکلو، گالیاں دینا شروع کرو۔

اشوک پنڈت نے کہا کہ لوگ دوسرے ممالک میں بھارت کا نام بدنام کر رہے ہیں اگر ہم اپنے ملک میں جئے شری رام نہیں بولیں گے تو پھر کہاں بولیں گے۔

انہوں نے دستخط کنندگان کو پیڈ ایجنٹس قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں یہ لوگ باہر نکل کر مودی اور بی جے پی کی برائی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اشوک پنڈت بی جے پی حامی ہیں اور وہ تمام مسائل پر کھلے طور پر بی جے پی اور مودی کی حمایت کرتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 25, 2019, 11:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.