ETV Bharat / sitara

لاک ڈاؤن کے دوران فنکاروں نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا

کورونا وائرس کی مہلک وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب معمولات زندگی بھلے ہی ٹھپ ہو گئی ہو لیکن سوشل میڈیا پر ملک کے مشہور فنکار اپنے فن کے ذریعہ اس بحران کو ظاہر کر رہے ہیں اور ان کے ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں جسے لاکھوں لوگ دیکھ اور سن رہے ہیں۔

artists using social media during in lockdown
علامتی تصویر
author img

By

Published : May 16, 2020, 3:05 PM IST

ان فنکاروں میں فلم اداکار سے لے کر تھیئٹر آرٹسٹ، رقاص، مصنف اور مصور بھی ہیں جو کورونا سے لڑنے کی تحریک دے رہے ہیں اور سیکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر اپنے گھر جانے والے غریبوں کا درد ان کے فن میں چھلک رہا ہے۔

وہ طرح طرح کے ویڈیو بنا کر حکومت کے تئیں اپنے اشتعال کو بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ کوئی فنکار رقص کے ذریعہ تو کوئی ڈرامہ کے ذریعہ تو کوئی نظم کے ذریعہ اس دکھ اور درد کو بیان کر رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے تین مرحلے پورے ہوگئے اور پیر سے چوتھا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔ ان تینوں مراحل میں مشہور اداکار امیتابھ بچن،مشہور نغمہ نگار جاوید اختر،اداکار راج گوپال یادو،آیشمان کھرانہ،کارتیکین،راجیندر گپتا،کیرتی سینن ،بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا،غزل گلوکار چندن داس،گلوکارہ جسپندر نرولا،نظامی برادر،لوک گلوکارہ شاردا سنہا سے لےکر مشہور مصنف اور ثقافتی اہلکار اشوک واجپئی،نریش سکسینہ،سالتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ راجیش جوشی،منگلیش ڈبرال کے علاوہ پدم شری یافتہ مشہور رقاصہ شوبھنا نارائن،مشہور رقاصہ سوپن سندری،مشہور تھیئٹر آرٹسٹ رام گوپال بجاج ،رنجیت کپور وغیرہ نے اپنی آواز میں اپنے ویڈیو پیش کئے۔

ان فن کاروں کے علاوہ ہاستیہ اکاڈمی ،آل انڈیا ریڈیو کے علاوہ راج کمل پبلیکیشن،راج پال اینڈ سنس،وانی پبلیکیشن جیسے مشہور پبلیکیشن ہائس اور پاکھی،سب لوگ،سمکالین جنمت جیسی میگزین اور ہندی کویتا،جشن ادب،میرا رنگ،اٹوٹ بندھن جیسے ممتاز اسٹیج بھی فیس بک کے ذریعہ روز لائو پروگرام کررہے ہیں۔سمالوچن نامی ویب میگزین نے کورونا بحران پر اب تک تقریباً 25مضمون پوسٹ کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.