مہاراشٹر پولیس نے بدھ کے روز فلمساز انوراگ کشیب کو اداکارہ پائل گھوش کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں سمن جاری کیا۔
'بلیک فرائی ڈے' کے ہدایت کار انوراگ کشیپ کو جمعرات کی صبح ورسووا پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
اداکارہ پائل گھوش نے بالی ووڈ کے پروڈیوسر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سات سال قبل مبینہ طور پر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
رکن پارلیمان نصرت جہاں کو جان سے مارنے کی دھمکی
پائل کے وکیل نتن ستپوتے نے کہا 'درج کی گئی شکایت میں، جنسی زیادتی، غلط طریقہ سے روکنا، غلط طریقہ سے قید کرنا، خاتون کے وقار کو مجروح کرنے سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے'۔
انوراگ نے ان الزامات کو پوری طرح سے جھوٹا قرار دیا ہے۔