ETV Bharat / sitara

وزیراعظم کو خط لکھنے کے بعد انوراگ کشیپ کو دھمکی

24 جولائی کو جن 49 معروف شخصیات نے وزیر اعظم مودی ماب لنچنگ کو لے کر خط لکھا تھا، ان میں انوراگ کشیپ بھی شامل تھے۔ خط لکھنے کے بعد اب انھیں سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

وزیر اعظم کو خط لکھنے کے بعد انوراگ کشیپ کو ملی موت کی دھمکی
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 1:54 PM IST

بالی وڈ کے معروف فلم ساز انوراگ کشیپ جو اپنی منفرد بہترین فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے گزشتہ دنوں ملک میں ہو رہی ماب لنچنگ کے خلاف دیگر شخصیات کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھا تھا، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ شر پسند عناصر کے خلاف آپ سخت قدم اٹھائیں اور فیصلہ لیں۔

ممبئی پولیس نے بھی انوراگ کو فوراً جواب دیا

جس کے بعد 62 شخصیات نے اس خط کے خلاف مورچہ کھولا اور ان 49 شخصیات کو نشانہ بناتے ہوئے موقع پرست بتایا۔

مزید پڑھیں: ہجومی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے والے بنگلہ اداکار کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی

گزشتہ دنوں انوراگ کشیپ کو ٹیگ کرتے ہوئے کسی نے لکھا کہ 'اپنی شاٹ گن اور رائفل ابھی صاف کی ہے اور وہ ہدایت کار کے سامنے آنے کا انتظار کر رہا ہے'

انوراگ کشیپ کو اس کا جواب دینے میں دیر نہیں لگی، انھوں نے یہ دھمکی آمیز ٹوئٹ ممبئی پولیس کو شیئر کیا، اور ممبئی پولیس نے بھی انوراگ کو فوراً جواب دیا۔

وزیر اعظم کو خط لکھنے کے بعد انوراگ کشیپ کو ملی موت کی دھمکی
وزیر اعظم کو خط لکھنے کے بعد انوراگ کشیپ کو ملی موت کی دھمکی

ممبئی پولیس نے لکھا 'سائبر پولیس کو اکاؤنٹ کی تفصیلات بھیج دی گئی ہے، آپ سے درخواست ہے کہ لیگل ایکشن شروع کرنے کے لیے اپنے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائیں'

ہدایت کار نے ممبئی پولیس ، وزیر اعلیٰ فڑنویس، اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریپلائی کیا۔

Intro:Body:

obaid 2

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.