بالی ووڈ اداکارہ امریتہ راؤ نے مارچ سے جولائی تک اپنے کرائے داروں کا کرایہ معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ملک گیر لاک ڈاؤن کی درمیان لوگ معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے کچھ کرائے دار فری لانسر کے طور پر کام کرتے ہیں جیسے اداکاری اور سینما گرافی۔ان کی کوئی مقررہ آمدنی نہیں ہوتی ہے۔ان میں سے کئی لوگ واپس اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، اس لیے میں نے محسوس کیا کہ مجھے ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جو کرائے دار فلیٹ میں رہ رہے ہیں اور جنکی نوکری نہیں گئی ہے، انہیں اس لاک ڈاؤن کا بہانا نہیں بنانا چاہیے اور کرایہ کی ادائیگی سے بچنے کے لیے اور مکان مالکان کو ہراساں کرنے کے لیے اس بہانے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، لاک ڈاؤن کے دوران ان مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔