ETV Bharat / sitara

امیتابھ نے اپنے مداح کا شکریہ ادا کیا - دعاؤں کے لئے اظہار تشکر

عالمی وبا کووڈ ۔19 سے متاثر اور اسپتال میں زیر علاج میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی صحت اور کنبہ کے لئے کی گئی دعاؤں کے لئے سوشل میڈیا پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Amitabh thanked the fans
امیتابھ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 1:09 PM IST

اسی سلسلے میں جمعرات کی دیر رات سپر اسٹار نے ٹوئیٹر پر اپنے اور کنبہ کے تیئں دعاؤں کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا ’’مجھے ایس ایم ایس، واٹس ایپ، انسٹاگرام، بلاگ اور سوشل میڈیا کے ہر ممکنہ فورم سے آپ کی نیک تمنائیں، پیار اور دعائیں موصول ہوئی ہیں۔ مسٹر بچن نے مزید لکھا ’’میرے شکریہ کی کوئی حد نہیں ہے۔ اسپتال کے پروٹوکول پر عمل کرنا ہے، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا، پیار‘‘۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں بھگوان کا ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ایشور کے چرنوں میں سمرپت‘‘۔

امیتابھ نے جمعرات کو بھی ٹوئیٹر پر سنسکرت اور ہندی میں لکھا ’’ ’’ ایرشئی دھرنی توسنتوشٹ: کرودھنو نتیہ شڈکت:۔ پربھاگیوپجیوی چہ شڈیتے دکھ بھاگن‘‘۔ ’’سبھی سے حسد، نفرت کرنے والے، غیر مطمئن، تنک مزاج ، ہمیشہ مشکوک اور دوسروں پر منحصر رہنے والے یہ چھ قسم کے انسان ہمیشہ اداس رہتے ہیں۔ لہذا ان فطرتی لوگوں سے ہر ممکن حد تک گریز کرنا چاہئے ‘‘۔

اس صدی کے 77 سالہ سپراسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن کورونا سے متاثر ہیں اور دونوں کو 11 جون کی رات ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور پوتی ارادھیہ بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں اور ان دونوں کا گھر پر ہی آئسولیشن میں علاج ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.