سنہ 1968 میں کلکتہ کی نوکری چھوڑنے کے بعد ممبئی آ گئے۔ بچپن سے ہی امیتابھ کا رجحان اداکاری کی طرف تھا اور اداکار، شہنشاہ جذبات دلیپ کمار سے متاثر رہنے کی وجہ سے وہ انہیں کی طرح اداکار بننا چاہتے تھے.
سنہ 1969 میں امیتابھ کو پہلی بار خواجہ احمد عباس کی فلم سات ہندوستانی میں کام کرنے کا موقع ملا۔
پرکاش مہرا کی فلم 'زنجیر' امیتابھ کے فلمی کیریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ فلم کی کامیابی کے بعد بطور اداکار امیتابھ فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے. دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ فلم 'زنجیر' میں امیتابھ کو کام کرنے کا موقع خوش قسمتی سے ہی ملا۔
سنہ 1973 میں پرکاش مہرا زنجیر فلم کے لیے اداکار کی تلاش کر رہے تھے. پہلے تو انہوں نے اس فلم کے لیے دیو آنند سے گزارش کی اور بعد میں اداکار راجکمار سے کام کرنے کی پیشکش کی لیکن کسی وجہ دونوں اداکاروں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد میں اداکار پران نے پرکاش مہرا کو امیتابھ کا نام تجویز کیا اور ان کی فلم 'بامبے ٹو گوا' دیکھنے کا مشورہ دیا. فلم کو دیکھ کر پرکاش مہرا کافی متاثر ہوئے اور انہوں امیتابھ کو بطور اداکار چن لیا۔
جس وقت فلم زنجیر کی شوٹنگ چل رہی تھی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ، سٹوڈيو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران راج کپور بھی اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے. اسی دوران 'راج کپور' نے امیتابھ کی آواز سنی لیکن تب تک وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ کس کی آواز ہے. انہوں نے کہا کہ ایک دن اس دمدار آواز کا مالک فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ بنے گا ...
سنہ 1982 میں ڈائریکٹر منموہن دیسائی کی فلم 'قلی' کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہونے کے بعد تقریبا موت کے منہ میں پہنچ گئے. اس کے بعد ملک کے ہر مندر، مسجد اور گرودارے میں ہر ذات اور مذہب کے لوگوں نے ان کی صحت یابی کی دعائیں مانگی ۔ لوگوں کی دعائیں رنگ لائیں اور امیتابھ جلد ہی ٹھیک ہو گئے۔
سنہ 1984 میں امیتابھ بچن اپنے دوست راجیو گاندھی کے اصرار پر سیاست میں داخل ہوئے اور الہ آباد سے انتخاب لڑا اور رکن پارلیمنٹ کے طور میں منتخب کر لئے گئے لیکن امیتابھ کو زیادہ دنوں تک سیاست راس نہیں آئی اور تین سال تک کام کرنے کے بعد انهوں نےاپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ ان کا نام اس وقت بوفورس کرپشن میں نکالا جا رہا تھا۔ اس کے بعد امیتابھ دوبارہ فلم انڈسٹری میں فعال ہوگئے۔ لیکن 90 کی دہائی کے آخر میں ان کی فلمیں ناکام ہونے لگی جس کے بعد امیتابھ بچن نے 1997 تک اپنے آپ کو اداکاری سے دور رکھا۔
سنہ 1997 میں امیتابھ نے فلمیں ہدایت کرنے کے میدان میں قدم رکھا اور اے بی سی ایل بینر بنایا. اس کے ساتھ ہی اپنے بینر کی تعمیر پہلی فلم 'مرتيو داتا' کے ذریعے امیتابھ نے ایک بار پھر اداکاری کرنا شروع کی. اس کے بعد سنہ 2000 میں ہی ٹی وی پروگرام 'کون بنے گا کروڑ پتی' میں بھی امیتابھ کو کام کرنے کا موقع ملا. کون بنے گا کروڑ پتی کی کامیابی کے بعد امیتابھ ایک بار پھر ناظرین کے پسندیدہ آرٹسٹ بن گئے۔
امیتابھ نے کئی فلموں میں نغموں کو اپنی آواز دی ہے. انہوں نے سب سے پہلے سنہ 1979 میں آئی فلم مسٹر نٹور لال میں ..میرے پاس آؤ میرے دوستو گيت گایا. سنہ 2016 میں امیتابھ کی وزیر، اور پنک جیسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں.
سنہ 2017 میں امیتابھ کی 'سرکار پارٹ تھری' اور سنہ 2018 میں 102 ناٹ آؤٹ اور ٹھگس آف ہندوستان ریلیز ہوئی. امیتابھ کے اس سال فلم بدلہ ریلیز ہوئی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی ہے.
امیتابھ کو حال ہی میں فلم انڈسٹری کے اعلی ترین اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیئے جانے کا اعلان ہوا ہے. امیتابھ کی آنے والی فلموں میں برهماستر اور جھنڈ اہم فلمیں ہیں۔