ETV Bharat / sitara

' باکسنگ کے لیجینڈری محمد علی کے ساتھ پرکاش مہرہ فلم بنانا چاہتے تھے '

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 9:00 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایتکار پرکاش مہرہ باکسنگ کے لیجنڈری محمد علی کے ساتھ فلم بنانا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی۔

' باکسنگ کے لیجینڈری محمد علی کے ساتھ فلم بنانا چاہتے تھے پرکاش مہرہ'

امیتابھ بچن نے پرکاش مہرہ کی زنجیر ، ہیرا پھیری ، لاوارث، مقدر کا سکندر ، نمک حلال اور شرابی جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

میگا اسٹار امیتابھ نے باکسر محمد علی اور مشہور فلم ڈائریکٹر پرکاش مہرہ کے بارے میں ایک قصہ شیئر کیا ہے۔ امیتابھ نے اپنے بلاگ میں محمد علی کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ فلم ڈائریکٹر پرکاش مہرہ لیجنڈری باکسر محمد علی کو اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے اور وہ فلم کے لئے محمد علی سے ملنے امریکہ گئے تھے۔محمد علی کی رہائش گاہ بیورلی ہلز میں ان کی ملاقات ہوئی اور بہت ساری باتیں بھی ہوئیں‘‘۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ ایک شاندار شب تھی۔ محمد علی کو متعدد بار رنگ میں جیتتے ہوئے دیکھا ہے۔ پرکاش مہرہ فلم کے تیئں کافی سنجیدہ تھے لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر اس رات کے بعد فلم پر بات آگے نہیں بڑھ سکی اور ایک شاندار پروجیکٹ مکمل نہیں ہوسکا۔ امیتابھ نے کہا کہ وہ آج تک جتنے بھی لوگوں سے ملے ہیں ان میں محمد علی سب سے مہذب اور شائستہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.