ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی آنے والی میوزک ویڈیو ’فی الحال۔2 ‘ کا دوسرا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔
اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی آنے والی میوزک ویڈیو ’فی الحال۔2 ‘ کے فرسٹ لک کو ریلیز کیا تھا۔ جبکہ اس بار اکشے نے گانے سے منسلک دوسرا پوسٹر کوریلیز کیا ہے۔
پوسٹر دیکھنے کے بعد شائقین اس گانے کی ویڈیو دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔ اس پوسٹر میں اکشے کمار کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ کرتی سینن کی بہن نوپور سینن نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں:
Upasana Singh birthday: کامیڈی کی منفرد اداکارہ اپاسنا سنگھ
اس گانے کو مشہور پنجابی گلوکار بی پراک نے اپنی آواز دی ہے جبکہ بول اور موسیقی جانی کی ہے۔
اکشے کمار نے گانے کا دوسرا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’کچھ کہانیاں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں۔’فی الحال۔2 ‘ محبت کا ٹیزر 30 جون کو ریلیز ہورہا ہے۔ "
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میوزک ویڈیو سے قبل گلوکار بی پراک ’فی الحال ‘ لے کر آئے تھے۔ اس میوزک ویڈیو میں بھی اکشے اور نوپور کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔