اکشے کمار اور پیڈمین کے ہدایتکار آر بالکی کی شوٹنگ سیٹ کی تصویریں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر گشت کر رہی تھی، کچھ لوگوں نے اداکار کی تعریفیں کی تو کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے؟
اس پر فلم ایسوسیشن سے منسلک پروڈیوسر اشوک پنڈت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ابھی تک کسی بھی فلم کی شوٹنگ باضابطہ طور پر شروع نہیں ہوئی ہے اور اکشے کمار صرف سرکاری پروموشنل ویڈیو کے لیے شوٹ کررہے ہیں جو سینیٹائزیشن پر مبنی ہے۔
اشوک پنڈت نے ٹوئیٹر پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں کہا 'فیڈریشن کی جانب سے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ شوٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا ، "اکشے کمار اور آر بلکی صاحب کی شوٹنگ کے بارے میں ایک چھوٹی پروموشنل فلم ہے ، جو پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی پر مبنی ہے۔ لہذا جب بھی شوٹنگ شروع ہوتی ہے ، تمام فلمی تنظیمیں سرکاری طور پر اعلان کریں گی۔
پروڈیوسر نے یہ بھی بتایا کہ اس مختصر فلم کی شوٹنگ پوری احتیاط کے ساتھ کی گئی ہے۔ اور یہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کی آنے والی فلم 'سوریاونشی' رواں برس مارچ کے مہینے میں ہی ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا اور اب تک کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔