ETV Bharat / sitara

اجے دیوگن نے آروگیہ سیتو ایپ کی تشہیر کی - اجے دیوگن نے ایک مزیدار ویڈیو شیئر کی ہے

اجے دیوگن نے ایک مزیدار ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی حکومت کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شروع کی جانے والی 'آروگیہ سیتو' ایپ کی تشہیر کی ہے ، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح 'سیتو' ہر بھارتی شہریوں کا ذاتی محافظ ہے۔

ajay promots aarogya setu app as personal bodygurad PM modi thanked him
اجے دیوگن نے آروگیہ سیتو ایپ کی تشہیر کی
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 11:56 AM IST

ویڈیو میں، اداکار جم میں ورزش کررہے ہیں ، جب ان کا ہی ہم شکل انھیں باڈی گارڈ کی حیثیت سے ملتا ہے۔ اجے اس سے پوچھتے ہیں، 'تم کون ہو'؟

تو جواب ملتا ہے، 'میں آپ کا ذاتی محافظ ہوں۔' اس پر اجے کہتے ہیں، 'میرے پاس پہلے سے باڈی گارڈ ہے، مجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے۔' اس پر سیتو کا کہنا ہے ، 'میں ایک مختلف قسم کا باڈی گارڈ ہوں ، میں آپ کو کورونا وائرس سے بچاؤں گا'۔

اس کے بعد وہ محافظ اجے سے اپنی ساری خوبیوں کا ذکر کرتا ہے اور آخر کار وہ غائب ہو جاتا ہے اور اجے کے فون میں 'آروگیہ سیتو' ایپ بن جاتا ہے۔

اجے آخر میں اپیل کرتے ہیں کہ اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے ابھی 'آروگیہ سیتو ایپ' ڈاؤن لوڈ کریں۔

اس ویڈیو کی تعریف خود بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کی ہے۔

اجے دیوگن نے سلمان خان، امیتابھ بچن، اکشے کمار، کاجول اور رنویر سنگھ کو بھی اس ایپ کا استعمال کرنے کے لیے ٹیگ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.