ETV Bharat / sitara

آر آر آر:راجامولی کی فلم میں اجئے دیوگن کے کردار کا انکشاف ہوا - راجا مولی کی اگلی فلم

فلم باہوبلی کے ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی اگلی فلم 'آر آر آر' میں سپراسٹار اجئے دیوگن کے کردار کا انکشاف ہوگیا ہے۔اطلاع کے مطابق اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رام چرن اور جونئیر این ٹی آر کے گرو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

آر آر آر:راجامولی کی فلم میں اجئے دیوگن کے کردار کا انکشاف ہوا

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 7:37 PM IST

ایس ایس راجامولی کی بڑے پیمانے پر بن رہی فلم 'آر آر آر' کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔فلم نے حال ہی میں لوگوں کی توجہ تب اپنی طرف مبذول کروائی جب پروڈیوسر نے کووڈ 19 کے درمیان ٹرائل شوٹنگ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔اطلاع کے مطابق اس ٹرائل شوٹ مین رام چرن اور جونئیر این ٹی آر نے بھی حصہ لیا تھا۔

لیکن بعد میں بتایا گیا کہ حیدرآباد میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے شوٹ کو منسو خ کردیا گیا۔اب اس فلم کے بارے میں ایک خاص جانکاری سامنے آئی ہے، جو کہ سپرسٹار اجئے دیوگن کے کردار سے متعلق ہے،

اطلاع کے مطابق فلم میں سنگھم اسٹار جونئیر این ٹی آر اور رام چرن کے گرو کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجئے نے حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں اپنے کردار کے لیے قریب 10 دنوں تک شوٹنگ کی تھی، یہ بھی کہا گیا کہ اجئے فلم کے فلیش بیک کے ایک منظر میں بھی نظر آئیں گے۔

اس سے قبل یہ خبریں آئی تھی کہ شریہ سرن بھی 'آر آر آر' میں نظر آئیں گی۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اداکارہ نے فلیش بیک کہانی میں اپنے کردار کا بھی ذکر کیا۔

تاناجی اداکار کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اس فلم میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کی کہانی سنہ 1920 کی دو مجاہد آزادی اللوری سیتارام راجو اور کوما رام بھیم پر مبنی ہے۔پروڈیوسر کے مطابق فلم کی صرف 25 فیصد شوٹنگ ہی باقی رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.