ETV Bharat / sitara

Ajay Devgan Talks about Casting Amitabh Bachchan: 'امیتابھ بچن کے بغیر رن وے 34 نہیں بناتا' - امیتابھ بچن کے بغیر رن وے 34 نہیں بناتا

اجے دیوگن نے کہا ’اگر مسٹر بچن فلم رن وے 34 میں اس کردار کے لیے نہیں مانتے تو میں شاید ہی کسی کو اس میں کاسٹ کرتا، وہ اس فلم میں نہیں ہوتے تو میں شاید اس فلم کو نہیں بناتا۔ Ajay Devgan Talks about Casting Amitabh Bachchan

امیتابھ بچن کے بغیر رن وے 34 نہیں بناتا'

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 3:20 PM IST

بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ اگر امیتابھ بچن فلم 'رن وے 34' میں کام کرنے کے لیے ہاں نہ کہتے تو وہ یہ فلم نہ بناتے۔ واضح رہے کہ 21 مارچ کو فلم کا ریلیز کردیا گیا ہے، جو کافی دمدار نطر آرہی ہے۔ فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ امیتابھ بچن اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

امیتابھ بچن کے بغیر رن وے 34 نہیں بناتا'
امیتابھ بچن کے بغیر رن وے 34 نہیں بناتا'

Ajay Devgan on Amitabh Bachchan Role in Runway 34

اجے دیوگن نے بتایا ہے امیتابھ بچن فلم رن وے 34 کے لئے ہاں نہیں کرتے تو وہ اس فلم کو نہیں بناتے۔ اجے دیوگن نے بتایا کہ وہ فلم رن وے 34 میں پہلے ایک ڈائریکٹر کے طور پر آئے تھے اور پھر انہوں نے اس میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجے دیوگن نے کہا ’اگر مسٹر بچن فلم رن وے 34 میں اس کردار کے لیے نہیں مانتے تو میں شاید ہی کسی کو اس میں کاسٹ کرتا، وہ اس فلم میں نہیں ہوتے تو میں شاید اس فلم کو نہیں بناتا۔ میں انہیں بچپن سے جانتا ہوں اور میں اکثر سیٹ پر ان سے ملتا رہتا تھا۔ بعد میں میں نے تقریبا 7 سے 8 فلموں میں ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

اجے دیوگن نے کہا "میں امیتابھ بچن کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں نے ان کے جیسا محنتی اور پیشہ ورانہ اداکار کبھی نہیں دیکھا۔ جس توانائی اور لگن کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں وہ حیرت انگیز ہے۔ اگر وہ کبھی کسی پریشانی میں ہیں تو بھی وہ سیٹ پر ان مسائل کو بھول کر کام کرتے ہیں۔ جب بھی میں انہیں دیکھتا ہوں تب میں مزید بہتر کام کرنے کے لئے حوصلہ پاتا ہوں‘‘۔

مزید پڑھیں: Runway 34 trailer: اجے دیوگن کی فلم رن وے 34 کا ٹریلر ریلیز

واضح رہے کہ فلم 'رن وے 34' میں اجے دیوگن، امیتابھ بچن اور رکل پریت سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم میں اجے ایک کمرشیل پائلٹ کے کردار میں ہیں جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب موسم کے درمیان خلائی مسافروں کی زندگی بچا تا ہے۔ رکل پریت سنگھ ایک خاتون پائلٹ کے کردار میں ہے، وہیں امیتابھ بچن ایک سینئر افسر کاکردار نبھارہے ہیں۔یہ فلم عید کے موقع پر 29 اپریل 2022 کو ریلیز ہوگی۔ Runway 34 Release Date

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.