ایشوریا نے کہا کہ اب وہ اداکاری کے علاوہ ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنی قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔
ایشوریا رائے سے جب ہدایت کاری کے سلسلے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا'' میں ایک دن کسی فلم کی ہدایت کرنا چاہتی ہوں۔ حالانکہ میں نے اس پر کام کرنے کے لیے کبھی وقت اور توانائی خرچ نہیں کی ہے۔ لیکن اب مجھے اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا پڑےگا''۔
ان کا کہنا تھا کہ ''میرے ساتھیوں نے ہمیشہ مجھ سے یہ سوال کیا ہے کہ میں ہدایت کاری اور فلم سازی کے شعبہ کا رخ کیوں نہیں کرتی؟ اپنی خود کی ایک فلم بنالو؟ مجھے کئی لوگوں کا ردعمل مل رہا ہے، اس لیے یہ حوصلہ افزائی کی بات ہے۔لیکن مجھےاس پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑےگا''۔
ایشوریا نے کہا''میں کئی برسوں سے انڈسٹری میں کام کررہی ہوں اور میں نے ہمیشہ ایک بے حد پرعزم اداکارہ کے طورپر کام کیا ہے''۔