اس ٹریلر میں فضائیہ کی وردی میں ملبوس انل کپور ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ قابل اعتراض لفظوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
جس پر فضائیہ فوج کی جانب سے ٹویٹ کر کہا ہے کہ 'اس ویڈیو میں ایئر فورس کی وردی کو غلط طریقے سے پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی ہے وہ قابل اعتراض ہے۔ یہ ملک کی افواج کے رویے کے مطابق نہیں ہے۔ متعلقہ مناظر کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔'
غورطلب ہے کہ 'اے کے ورسیس اے کے' کا حال ہی میں ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔ اس فلم کے پرموشن کے چلتے انل کپور اور انوراگ کشیپ کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث دیکھنے کو ملی تھی، جس میں دونوں ایک دوسرے کو ٹویٹ کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:
تمل ٹی وی اداکارہ ہوٹل کے ایک کمرے میں مردہ برآمد
واضح رہے کہ فضائیہ نے اس سے پہلے بھی 'گنجن سکسینہ - دی کارگل گرل' کے سلسلے میں اعتراض کیا تھا۔