ETV Bharat / sitara

ممبئی میں گزرے زمانے کی اداکارہ نمی انتقال کر گئیں - اداکارہ نمی انتقال کر گئیں

گزشتہ دور کی مشہور اداکارہ نمی ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے علیل تھیں۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ شمال مغربی ممبئی کے سرلا نرسنگ ہوم میں انہوں نے آخری سانس لی۔

actress nimmi passed away in mumbai maharashtra
ممبئی میں گزرے زمانے کی اداکارہ نمی انتقال کر گئیں
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 7:25 PM IST

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نمی نے 16 برس تک فلموں میں کام کیا۔ سنہ 1949 سے لے کر سنہ 1965 تک وہ فلموں میں سرگرم رہیں۔ وہ اپنے وقت کی بہترین اداکارہ سمجھی جاتی تھیں۔

نمی کا اصل نام 'نواب بانو' تھا۔ نمی نے ایس علی رضا سے شادی کی تھی، جو سنہ 2007 میں فوت ہو گئے تھے۔

actress nimmi passed away in mumbai maharashtra
ممبئی میں گزرے زمانے کی اداکارہ نمی انتقال کر گئیں

راج کپور نے نمی کو اپنی فلم میں بریک دیا تھا۔ نمی کو راج کپور کی پہلی دریافت بھی کہا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راج کپور نے نواب بانو کا نام بدل دیا تھا۔ راج کپور نے انہیں اپنی فلم برسات میں بریک دیا۔ اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد نمی نے بہت سی فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے ان اُڑن کھٹولا، بھائی بھائی، کندن، میرے محبوب جیسی فلموں میں کام کرکے مقبولیت حاصل کی۔

ابتدائی دنوں میں ان کی بہت زیادہ مانگ تھی۔ کہا جاتا ہے کہ دلیپ کمار سے راج کپور، اشوک کمار، دھرمیندر جیسے بہت سے بڑے اسٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بھی ٹویٹ کرکے نمی کی موت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.