بالی ووڈ اداکار سونو سود لاک ڈاؤن میں مہاجر مزدوروں اور غریبوں کی مدد کے لیے سامنے آئے تھے۔ وہ ملک ہی نہیں، بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بھی ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ سونو نے حال ہی میں مہاجر مزدوروں کے لئے ملازمت کا بندوبست کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے اس نے ایک کمپنی سے بات چیت بھی کی ہے۔
سونو نے یہ معلومات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ انہوں نے لکھا 'جہاں چاہ، وہاں راہ، میرے مہاجر مزدور بھائیوں کے لیے میں نے ایک کمپنی کے ساتھ شراکت کی۔'
یہ بھی پڑھیں: وانی کپور ایوشمان کے ساتھ جوڑی بنائیں گی
اس کے ذریعے ملک بھر میں مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کمپنیوں میں ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا ایک بڑا وعدہ۔ شکریہ… اب بھارت کامیاب ہوگا، جے ہند۔'
ان دنوں سونو سود ٹویٹر پر بہت متحرک ہیں۔ ساتھ ہی ان کے پاس مدد کے لیے آئے ٹویٹ کا جواب بھی دیتے ہیں۔ تو وہیں جواب کے ساتھ وہ اس ضرورت مند کی مدد کرتے ہیں۔