ETV Bharat / sitara

دہرادون: پولیس کی وردی میں نظر آئے ادا کار راجکمار راؤ - دہرادون میں راجکمار راؤ

ادا کار راجکمار راؤ اور ادا کارہ بھومی پیڈنیکر گذشتہ 2 ہفتوں سے فلم کی شوٹنگ کے لئے دہرادون میں ہیں۔ اسی درمیان جمعہ کی دیر رات کو ادا کار راجکمار راؤ پولیس کی وردی میں گھومتے ہوئے نظر آئے۔

راجکمار راؤ پولیس کی وردی میں گشت کرتے ہوئے نظر آئے

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 5:15 PM IST

ان دنوں بالی ووڈ ادا کار راجکمار راؤ دہرادون کی سڑکوں پر کبھی پیدل تو کبھی پولیس کی وردی میں گھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جمعہ کی دیر رات کو بالی ووڈ ادا کار راجکمار راؤ دہرادون کے کولاگڑھ روڈ پر واقع ایک کالونی میں پولیس کی وردی پہن کر بلیٹ پر گشت کرتے ہوئے نظر آئے۔ جس کے بعد ادا کار راجکمار راؤ کی جھلک پانے کے لیے لوگوں کی ہجوم لگ گئی۔

دراصل ادا کار راجکمار راؤ اس سال کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہرادون پہنچے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ دہرادون کے مختلف علاقوں میں 5 جنوری سے ہی شروع ہو گئی تھی۔جس کے لیے رات 9 بجے کے قریب راجکمار راؤ، پولیس کی وردی پہن کر اور خاکی رنگ کی بلیٹ لے کر سڑکوں پر نکل گئے۔سڑک پر راجکمار راؤ کو گھومتا ہوا دیکھ کر لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے ادا کار راجکمار راؤ اور ادا کارہ بھومی پیڈنیکر گزشتہ 2 ہفتے سے دہرادون میں مقیم ہیں۔ حالانکہ 5 جنوری سے ہی فلم کی شوٹنگ دہرادون اور اطراف میں ہو رہی ہے۔ اس فلم میں ادا کار راجکمار راؤ پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.