ETV Bharat / sitara

اداکار اکشے کمار کورونا سے متاثر - Akshay kumar corona positive

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کووڈ ۔ 19 سے متاثر ہوئے ہیں، اس کی معلومات انہوں نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔

اداکار اکشے کمار
اداکار اکشے کمار
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 2:17 PM IST

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کووڈ ۔ 19 مثبت ہوگئے ہیں۔ ان کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اکشے کمار نے ٹویٹ کر کے یہ معلومات دی۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ وہ اپنے گھر پر قرنطین ہیں اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔

اداکار اکشے کمار
اداکار اکشے کمار

اکشے کمار نے مزید لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج صبح میری کووڈ 19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں نے تمام پروٹوکول پر عمل کر کے اپنے آپ کو الگ تھلگ کر دیا ہے۔ میں گھر میں قرنطین ہوں اور تمام ضروری طبی ضروریات لے رہا ہوں۔

میری درخواست ہے کہ میرے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا خیال رکھیں۔ میں جلد ہی ایکشن کے ساتھ واپس آؤں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.