بالی ووڈ کے لوگوں کا خیال ہے کہ فلمساز آنند ایل رائے نے اپنی آئندہ فلم کے لیے اکشے کمار کو سائن کیا ہے۔ اس فلم میں سارا علی خان اور دھنش بھی اداکاری کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
اکشے کمار ان دنوں مسلسل ہٹ فلمیں دے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اکشے کمار کی فیس میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اکشے نے اس فلم کے لیے 120 کروڑ روپئے بطور فیس لی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ جلد ہی فلم کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ یہ فلم محبت کی کہانی پر مبنی ہوگی اور فلم کی شوٹنگ چند ماہ میں شروع ہو جائے گی۔