ETV Bharat / sitara

ابھیشیک بچن نے اپنا عالیشان ورلی کا فلیٹ فروخت کر دیا - ابھیشیک بچن

ابھیشیک بچن نے ممبئی میں اپنا ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں واقع مکان کو 45.75 کروڑ روپئے میں فروخت کر دیا ہے۔

ابھیشیک بچن نے اپنا عالیشان ورلی کا فلیٹ فروخت کر دیا

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:40 PM IST

معروف اداکار امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشیک بچن نے ممبئی میں اپنا ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں واقع مکان کو 45.75 کروڑ روپئے میں فروخت کر لیا۔ یہ پروجیکٹ ممبئی کے ورلی علاقہ میں واقع اوبیرائے بلڈنگ میں تھا، اس کا مربع فٹ 7,527 پر محیط ہے۔

یہ مکان ممبئ کے ورلی علاقے میں اوبیرائے 360 ویسٹ پروجیکٹ کی 37ویں منزل پر واقع ہے۔ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے امیتابھ بچن کارپوریشن لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش یادو کو یہ ذمہ داری سپرد کی تھی انہیں ہی ضمانتدار بھی مقرر کیا تھا۔ یہ فلیٹ چار پارکنگ کے ساتھ ہے، یہ فلیٹ انوراگ گوئل نامی شخص کو فروخت کیا گیا ہے جس نے 2.28 کروڑ روپئے کی اس کیلئے اسٹمپ ڈیوٹی بھی ادا کی ہے۔

ابھیشیک بچن نے ریفیو جی, دھوم جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ سنہ 2014 میں انہوں نے 41.14 کروڑ روپئے میں یہ اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ مقامی بروکرز کے مطابق مذکورہ بالا فلیٹ جلد ہی سپرد کر دیا جائیگا اور اس کی اسناد بھی ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:فحش معاملہ: کندرا کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار

رواں سال مئی میں ابھیشیک کے والد اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی میں ایک کرسٹل گروپ کے پروجیکٹ میں اٹلاٹنس میں 31 کروڑ روئپے کی مالیت 5184 مربع فٹ کی جائیداد خریدی ہے۔ بچن نے 2020 میں پراپرٹی خریدی لیکن اسے اپریل 2021 میں رجسٹرڈ کیا ،انہوں نے مہاراشٹر حکومت کی اسٹامپ ڈیوٹی 31مارچ تک 2فیصد رعایت کا فائدہ بھی اٹھاتے ہوئے 62 لاکھ روپئے کی اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی کی ہے، جو 31 کروڑ روپئے کا 2فیصد ہے۔

اوبیرائے پروجیکٹ میں ایک عالیشان فلیٹ خریدا تھا، یہ فلیٹ 52.5 کروڑ روپئے میں خریدا تھا اور اسٹامپ ڈیوٹی رعایت سے استفادہ کر تے ہوئے 30دسمبر 2020 کو اس کا رجسٹرڈ کیا۔ اس فلیٹ کو رجسٹریشن کیلئے امیتابھ بچن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش یادو کو ابھیشیک بچن نے اختیارات فراہم کئے تھے اور معاہدہ و قرار داد کیلئے سب رجسٹرار کیلئے انہیں حاضر کیا تھا۔

راجیش یادو نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے امیتابھ بچن کے کنبہ سے وابستہ ہیں اور ان کیلئے کام کرتے ہیں اسی لئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔

ِیو این آئ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.