ETV Bharat / sitara

دیکھیے، کرن راؤ سے طلاق پر عامر خان نے کیا بولا - اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ

عامر اور کرن راؤ نے ہفتہ کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا۔ کرن اور عامر نے اپنے پانی فاؤنڈیشن کے لیے کارگل سے ایک آن لائن سیشن میں شرکت کی۔

Aamir Khan
Aamir Khan
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 5:40 PM IST

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے 15 سال بعد اپنی اہلیہ کرن راؤ سے طلاق کے بارے میں بات چیت کی۔ عامر نے اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اور کرن ان کی زندگی میں 'بہت خوش' ہیں۔

عامر اور کرن راؤ نے ہفتہ کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ کرن اور عامر نے اپنے پانی فاؤنڈیشن کے لیے کارگل سے ایک آن لائن سیشن میں شرکت کی۔

دیکھیے، کرن راؤ سے طلاق پر عامر خان نے کیا بولا

دونوں نے اپنے مداحوں کو یہ یقین دہانی کراتے ہوئے سیشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلموں اور پانی فاؤنڈیشن کے لیے ایک ساتھ کام کرتے رہیں گے جو ان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ فی الحال عامر اور کرن اس وقت لداخ میں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر اور کرن کی پہلی ملاقات سنہ 2001 میں ریلیز ہوئی فلم لگان کی سیٹ پر ہوئی تھی۔ جس فلم میں عامر بطور اداکار کام کر رہے تھے وہیں کرن اس فلم کی آسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں۔

اس فلم کے بعد دونوں کی ملاقات ایک ایڈ کمرشیل پر ہوئی اور اسی کے بعد دونوں میں نزدیکیاں بڑھیں۔ دسمبر 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے یہ دونوں ڈیڑھ سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ شادی کے چھ سال بعد سروگیسی کے ذریعہ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام آزاد راؤ خان ہے۔

واضح رہے کہ کچھ برس قبل عامر خان اور ان کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے قربت کی خبروں کی وجہ سے کرن راؤ ناراض تھیں۔ حالانکہ عامر نے کبھی ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا لیکن فاطمہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خبریں ان کے لیے پریشان کن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.