ETV Bharat / sitara

عامر خان اور کرن راؤ کے رشتہ پر ایک نظر - عامر خان اور کرن راؤ

عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے ایک مشترکہ اعلان جاری کرتے ہوئے شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

عامر خان اور کرن راؤ کا علیحدگی کا فیصلہ

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 4:57 PM IST

بالی ووڈ کا مشہور جوڑا عامر خان اور کرن راؤ اپنی شادی کے 15 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں عامر اور کرن کے 15 سال کے اس سفر پر ، جس کی شروعات دوستی سے ہوئی اور اب ان دونوں نے ایک دوسرے سے الگ ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر خان اور کرن راؤ کا علیحدگی کا فیصلہ

عامر اور کرن کی پہلی ملاقات سنہ 2001 میں ریلیز ہوئی فلم لگان کی سیٹ پر ہوئی تھی۔ جس فلم میں عامر بطور اداکار کام کر رہے تھے وہیں کرن اس فلم کی آسسٹنٹ ڈائریکٹر تھی۔

اس فلم کے بعد دونوں کی ملاقات ایک ایڈ کمرشیل پر ہوئی اور اسی کے بعد دونوں میں نزدیکیاں بڑھیں۔ دسمبر 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے یہ دونوں ڈیڑھ سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ شادی کے چھ سال بعد سروگیسی کے ذریعہ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام 'آزاد راؤ خان ہے۔

مزید پڑھیں:شادی کے 15 سال بعد عامر خان اور کرن راو نے علیحدگی کا فیصلہ کیا

واضح رہے کہ کچھ برس قبل عامر خان اور ان کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے قریبی کی خبروں کی وجہ سے کرن راؤ ناراض تھی۔ حالانکہ عامر نے کبھی ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا لیکن فاطمہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خبریں ان کے لیے پریشان کن ہے۔

عامر اور کرن کی 15 سال کی اس خوبصورت سفر کے بعد دونوں نے الگ الگ راستے چننے کا تو اعلان کردیا ہے لیکن ان سب کے باوجود ان دونوں میں دوستی اور احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.