ETV Bharat / sitara

علیحدگی کے بعد عامر خان اور کرن راؤ ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آئے - فلم لال سنگھ چڈا

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی کے کچھ دنوں بعد دونوں کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دونوں لداخ کے روایتی لباس میں نظر آرہے ہیں-

عامر خان اور کرن راؤ کی ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 6:14 PM IST

حال ہی میں شادی کے 15 سال کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے سرخیوں کی رونق رہے بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ و پروڈیوسر کرن راؤ ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہے ہیں۔

ان دونوں عامر اور کرن راؤ لداخ میں اپنی فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اسی درمیان دونوں کی مقامی لوگوں کے ساتھ لداخ کے لوک گیت پر تھرکنے والی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں عامر اور کرن لداخ کے روایتی لباس کوسا اور سلما میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔ جہاں عامر ایک سرخ رنگ کے لباس اور بیگنی رنگ کی ٹوپی کو پہنے ہوئے ہیں، وہیں عامر کی طرح کرن راؤ بھی گلابی رنگ کے لباس اور ہری ٹوپی پہنی ہوئی ہیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں لداخ کی لوک گیت کی دھن پر مقامی لوگوں کی طرح رقص کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ دونوں لداخ کے لوک رقص گومبا سمشک کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Amir Khan: عامر خان نے کرگل میں کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کیا

حال ہی میں فلم لال سنگھ چڈا سرخیوں میں تھا، جب کچھ ٹوئیٹر صارفین کے ذریعہ فلم کے عملہ پر لداخ میں گندگی پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم عامر کی فلم پروڈکشن نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے ان الزامات کو غلط قرار دیا اور کہا گیا کہ فلم پروڈکشن نے فلم لوکیشن کی صاف صفائی کو برقرار رکھنے کےلیے ایک الگ ٹیم ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ان مقامات کو گندگی سے پاک رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:عامر خان پروڈکشن نے لداخ میں گندگی پھیلانے والی خبروں کی تردید کی

وہیں آپ کو بتا دیں کہ عامر خان اور کرن راؤ نے 3 جولائی کو اپنی 15 سال کی شادی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ طور پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'اس طلاق کو ایک اختتام کے طور پر نہ دیکھا جائے بلکہ اسے ایک نئے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھا جائے'۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے آزاد کی پروزش مل کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ دونوں افلم لال سنگھ چڈا کے علاوہ آئندہ نئے پروجیکٹ پر بھی مل کر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:شادی کے 15 سال بعد عامر خان اور کرن راو نے علیحدگی کا فیصلہ کیا

واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈا سنہ 1994 میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم فاریسٹ گمپ کی ہندی ریمیک ہے، جس میں ٹام ہنکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس فلم میں کرینہ کپور، ناگ چیتنیا اور مونا سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.