ETV Bharat / sitara

شاہ رخ کے ہندی سنیما میں 29 سال مکمل، مداحوں سے کی خاص بات چیت - شاہ رخ کی ٹوئیٹر پر مداحوں سے بات چیت

سپر اسٹار شاہ رخ خان جو تقریبا تین دہائیوں سے ہندی سنیما میں کام کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز انہوں نے گذشتہ کئی برسوں سے اپنے مداحوں سے ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کا جواب بھی دیا۔

شاہ رخ کے ہندی سنیما میں 29 سال مکمل
شاہ رخ کے ہندی سنیما میں 29 سال مکمل
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 7:59 PM IST

بالی ووڈ کے کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان نے ہندی سنیما میں تقریبا تین دہائیاں مکمل کرلی ہے، آج شاہ رخ کی پہلی فلم دیوانہ کی 29 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، جو سنہ 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس خاص موقع کو مزید یادگار بنانے کے لیے آج شاہ رخ خان نے ٹوئیٹر پر مداحوں کے ساتھ ایک آن لائن سیشن 'آسک ایس آر کے' کی اور اپنے مداحوں سے گفتگو کی۔ اس دوران مداحوں نے شاہ رخ سے ان کی آئندہ فلموں سے لے کر ادھوری محبت سے ابھرنے والے مشورے بھی پوچھے۔

جمعہ کی صبح شاہ رخ نے اپنے مداحوں کو بات چیت کے لیے مدعو کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ' یہ ابھی تک کا سب سے جلدی والا آسک ایس آر کے میں کر رہا ہوں۔ اگر مجھے پسند کرتے ہو اور صبح جلدی اٹھتے ہو تو چلئیے 15 منٹ کے لیے آپ سب سے بات چیت کرتے ہیں۔

پھر کیا تھا شاہ رخ کے اس ٹوئیٹ کے بعد اداکار کے پاس مداحوں کے سوالات کے بوچھار آنے شروع ہوگئے اور چند منٹ میں آسک ایس آر ہیشٹیگ نے کے ٹوئیٹر پر ٹرینڈ کرنا شروع کردیا۔

ایک مداح نے شاہ رخ سے پوچھا کہ 'آپ کی موجودہ ذہنی حالت کیا ہے؟ اس کے جواب میں سپراسٹار نے لکھا کہ 'بالکل ممبئی کی بارش کی طرح'۔

ایک دیگر مداح نے شاہ رخ سے ان کے صحت کے بارے میں پوچھا اور اس کے جواب میں شاہ رخ لکھتے ہیں کہ 'جان ابراہم کے جیسی حیرت انگیز تو نہیں ہے لیکن کوشش کررہا ہوں۔

ایک مداح نے یہ بھی شاہ رخ سے پوچھا کہ کیا وہ راجو ہیرانی کے ساتھ فلم کر رہے ہیں تو اس کے جواب میں شاہ رخ لکھتے ہیں کہ ابھی بس ان کو فون کرنے اور ان سے گزارش کرنے جارہا ہوں۔۔۔وہ دیر سے سوتے ہیں'۔

ایک مداح نے شاہ رخ سے مشورہ پوچھتے ہوئے کہا کہ توڑے ہوئے دل سے کیسے ابھریں تو اس کے جواب میں رومانس کے بادشاہ لکھتے ہیں کہ 'آپ کبھی اس سے ابھر نہیں پائیں گے۔ اسے ایک یاد کی طرح سنبھال کر رکھو اور اداسی سے سیکھنا آپ کو مضبوط بناتا ہے۔

55 سالہ اداکار نے سنہ 1992 میں فلم دیوانہ کے ساتھ اپنے شاندار فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے سے قبل ٹیلی ویژن شوز فوجی اور سرکس سے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

اس کے بعد سپراسٹار کئی کامیاب ترین پروجیکٹ کا حصہ رہے۔انہوں نے چمتکار، راجو بن گیا جینٹلمین، ڈر، بازی گر، دلوالے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے، دیوداس، سودیش، کل ہو نہ ہو، چکھ دے انڈیا، میں ہوں نہ، مائی نیم از خان اور چئینی ایگزپریس جیسی فلمیں دی۔

جمعہ کے ایک ٹوئیٹر پوسٹ میں خان نے اپنے مداحوں کی لازوال محبت اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ اپنے کیرئیر کے حوالے سے اداکار کا کہنا ہے تھا کہ انہوں نے اپنی نصف سے زیادہ زندگی عوام کی تفریح کے لیے صرف کی

واضح رہے کہ شاہ رخ آخری بار سنہ 2018 میں ریلیز ہوئی فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی آئندہ فلم پٹھان کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.